چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بورڈ اجلاس، سیکٹر سی تیرہ کے نظر ثانی شدہ لے آوٹ پلان کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بورڈ اجلاس، سیکٹر سی تیرہ کے نظر ثانی شدہ لے آوٹ پلان کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈہ آئٹیمز زیر غور لائے گئے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مارگلہ انکلیو فیز ٹو کے ترقیاتی کام جوائنٹ وینچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل اور پیپرا رولز کی شق ایف 42 کے تحت قانون کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سیکٹر سی تیرہ میں ترقیاتی کام کے نظر ثانی شدہ لے آوٹ پلان کی منظوری دی گئی جو کہ سی ڈی اے کے اسلام آباد لینڈ ڈسپوزل ریگولیشن (آئی ایل ڈی آر)2005 اور سی ڈی اے کی پالیسی کے مطابق ہے جسکے مطابق سیکٹر سی تیرہ میں رہائشی و کمرشل اپارٹمنٹس، پارکنگ اور پبلک بلڈنگز کی تعمیر کیلئے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مزید برآں سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں واقع پلاٹ نمبر انتیس سے ملحقہ اراضی قانون کے مطابق ریگولرائز کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مناسب جگہوں کی نشاندہی کرکے مختلف کمیونیٹیز کے افراد کیلئے قبرستان کیلئے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے لے آوٹ پلان میں مناسب تبدیلی کی جائے گی۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد شہر کے مختلف سیکٹرز میں خراب واٹر ورکس، ٹینکرز اور خراب ٹیوب ویلز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ انکو جلد از جلد فعال کرنے کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی جسکے تحت تمام واٹر ورکس، ٹینکرز اور ٹیوب ویلز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا میکنزم ترتیب دینے کے علاوہ بجلی کی بروقت فراہمی کیلئے بھی اقدامات یقینی بنانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں جی ٹو جی کے تحت پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی درخواست پر سیکٹر ایچ الیون فور میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اور اسی طرح پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی تزئین و آرائش اور اسکی توسیع سمیت سیکٹر ایچ الیون میں واقع پولیس اکیڈمی کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل اور باقی ماندہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے منظوری دینے کے علاوہ اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ لفٹنگ، شاپنگ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سیکٹر ایف سیون مرکز کمرشل پلاٹ کے حوالے سے ڈی جی لا کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، چار رکنی کمیٹی فنانس، اسٹیٹ، بلڈنگ کنٹرول، لا ونگ کے سنئیر افسران پر مشتمل ہوگی جو پلاٹ الاٹمنٹ سمیت تمام پہلوں کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو اگلی میٹنگ میں پیش کرے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے جسکے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 3.20فیصد رہا آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد دی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ صارفین کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنا آئیسکو کی اولین ذمہ داری ہے، ترجمان آئیسکو تاریخ یاد رکھے گی پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا، وزیراعظم کا فرنٹ لائنز پر جوانوں سے خطاب
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری دی گئی سیکٹر سی تیرہ اجلاس میں سی کے مطابق
پڑھیں:
عدلیہ آزاد نہیں‘ عمران خان کے کیسز میں جو ہورہا ہے سب پلان کے مطابق ہے‘ گنڈاپور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-23
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈراما چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عدلیہ آزادی سے اپنے فیصلے نہیں کرپا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے عدالت عظمیٰ کا ایک فورم باقی ہے، ہماری گزارش ہے 25 کروڑ عوام انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھتے ہیں، آپ کو انصاف دینا ہے آپ کے اوپر کیسز کا دباؤ ہے، آپ اپنی پوزیشن پر بیٹھ کر فیصلے کیوں نہیں کر پارہے؟ آپ کو ایک دن مرنا بھی ہے اور اللہ پاک کو بھی جواب دینا ہے، قرآن کی تفسیر پڑھیں اور جواب دیں، آپ کھل کر دلائل کی بنیاد پر فیصلے کریں۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کیا پاکستان میں مستقبل میں انسانی حقوق ملیں گے؟ حقیقی آزادی اور انصاف ہوگا؟ آپ انصاف دینے میں ناکام ہورہے ہیں، اس طرح نظام نہیں چل سکتا، عمران خان کی ایک برداشت ہے، آپ نے تمام ادارے مفلوج کردیے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر جلسہ ہوگا اور بھرپور جلسہ ہوگا۔