پی ٹی اے نے وائی فائی 7 کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وائی فائی 7 کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی۔
پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ میں استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان ایشیا کے ان اولین ممالک میں شامل ہوگیا جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنارہے ہیں، وائی فائی7 تیز ترین ڈیٹا ریٹس، نہایت کم لیٹنسی اور بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
علامیہ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی گھروں، چھوٹے کاروبار اور تعلیمی اداروں، صحت عامہ کے مراکز اور اسمارٹ سٹی منصوبوں میں تیز تر کنیکٹیوٹی کو یقینی بناتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔