ماڈل کالونی ٹاؤن اجلاس:سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے رویے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 24 واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے یوسی 7 وائس چیئرمین مفتی راؤ وقاص نے کیا۔ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔اراکین کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔جیسا کہ ٹاؤن کونسل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے علم میں ہے کہ گھروں سے کچرا جمع کرنا اور پھر اس کچرے کو گاڑیوں کے ذریعے صاف کرنا سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے جو کہ سندھ حکومت کا ادارہ ہے مگر شرم کی بات ہے کہ گھروں سے کچرا نہیں اٹھایا جا رہا ہے اجلاس کے ایم سی چارجز لینے اور اس میں اضافے کے باوجود کچرا جمع نہ کرنے پر شدید مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ بجلی کے میٹر کی تعداد کے حساب سے عملہ تعینات کیا جائے اور ساتھ ہی ٹاؤن کو بتایا جائے کہ کس جگہ کس یو سی میں سندھ سولڈ ویسٹ کا عملہ گھروں سے کچرا جمع کر رہا ہے اور گلیوں سڑکوں پر جھاڑو دینے کے لیے عملہ متعین کیا گیا اس کے لیے ٹاؤن کونسل سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ ماڈل زون کو ایک ہفتے کا ٹائم دیتی ہے ٹاؤن چیئرمین کو تحریری طور پر آگاہ کریں کہ ڈور ٹو ڈور کچرا ٹاؤن کی 8یوسیز میں کن گلیوں سے وصول کیا جا رہا ہے اور کن کن گلیوں اور سڑکوں پر جھاڑو دینے کا عملہ متعین کیا گیا ہے اور یہ بھی جھاڑو اور کچرا جمع کرنے کی فریکونسی کیا ہے۔جلاس میں منتخب اراکین جس میں یونین کمیٹیز کے وائس چیئرمین مفتی راؤ وقاص، بلیغ الدین، احمد سلمان کاشف، عبدالغفار عزیز، یوتھ ممبر مصعب بن خالد، اسپیشل ممبر حسین ذبیح اللہ، خواتین رکن ڈاکٹر حمیرہ معروف، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران ایگزیکٹیو انجینئر عبدالقادر، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر محمد خرم, سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے نمائندے اور ٹی ایم سی افسران ڈائریکٹر کونسل مہتاب جبار و دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ مینجمنٹ بورڈ وائس چیئرمین ماڈل کالونی کچرا جمع ٹاو ن کو ہے اور
پڑھیں:
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، کراچی میں 28 نشستوں پر پولنگ آج ہوگی
کراچی:سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ آج شروع ہو رہا ہے، جس میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
اس موقع پر 2 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل و وارڈ ممبرز کا انتخاب کیا جائے گا۔
کراچی ڈویژن کے تین اضلاع کیماڑی، غربی اور شرقی میں 5 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جہاں کل 54 امیدوار مدمقابل ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں یو سی وائس چیئرمین کی نشست آصف موسی کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی، جس پر پیپلز پارٹی نے ان کے بھائی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
اسی طرح اورنگی میں یو سی چیئرمین کی نشست عامر بھٹو کے قتل کے بعد خالی ہوئی، جس پر ان کی بیوہ شہنیلا عامر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
سہراب گوٹھ ٹاؤن میں بھی یو سی وائس چیئرمین بشیر بروہی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے شہروز بروہی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔
سندھ میں کل 168 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 128 کو انتہائی حساس، 34 کو حساس اور 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
سندھ بھر میں 67 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہونی تھی، جن میں سے 33 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔
دو نشستوں پر کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، تین نشستوں کے کاغذات مسترد ہوگئے جبکہ ایک امیدوار ریٹائرڈ ہوگیا۔