وزیرِ اعظم کا حالیہ بحران میں پاکستان کیساتھ یکجہتی اور حمایت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، اس دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ مستقل حمایت پاکستانی عوام سے بےپناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔
آذربائیجانی صحافی احمد شاہدوف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آذربائیجان کے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی آذربائیجان مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، دونوں ملک ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیرِاعظم نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کا سرکاری دورے کی دعوت کی تجدید کی جبکہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دورے کی دعوت قبول کر لی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر علیوف نے پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اورامن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے صدر پاکستان کے ساتھ شہباز شریف پاکستان کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
فوٹو: پی آئی ڈیوزیراعظم شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،رانا اقبال پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلیانہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، سکھوں کے ان مقدس مقامات پر ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی سکھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور آنے والے یاتریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکمتِ عملی بنائیں گے۔
جسدیپ سنگھ نے میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔