بھارت کیخلاف عظیم فتح پر 120 سالہ بزرگ شہری کا جوش و جذبہ قابل دید
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
معرکۂ حق کے تحت کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کے خلاف عظیم فتح پر 120 سالہ بزرگ شہری کی جانب سے بھی جوش و جزبے کا اظہار کیا گیا۔
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی تاریخی فتح کی دنیا معترف ہے۔
پشاور کے 120 سالہ فیض محمد خان بابا نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ نعرہ لگا کر بھارت کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا۔
تحریک آزادی کا سپاہی پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں پر آج فخر محسوس کر رہا ہے۔
فیض محمد خان بابا کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان بننے سے لے کر ماضی کی تمام جنگیں دیکھی ہیں اور پاک فوج نے ہر جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، حالیہ جنگ میں بھی پاکستان نے دشمن پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔
دوسری جانب، بہاولپور کے شہریوں کی بڑی تعداد فوجی جوانوں کے استقبال کے لیے سڑکوں پر آمڈ آئی۔ افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب پر عوام کا جذبہ دیدنی ہے۔
غیور شہریوں نے افواج پاکستان کے جوانوں پر گل پاشی کی اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کیے۔
شہریوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے فوجی جوانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ اس موقع پر ایک مثالی قومی یکجہتی دیکھنے میں آئی، ہر فرد نے فوجی جوانوں سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔
بہاولپور کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ’’پاک فوج نے وطن کا دفاع کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ
ایس آئی ایف سی کی جامع حکمتِ عملی کے باعث پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرۂ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی۔
آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت پیش رفت کے باعث 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہوا جبکہ ڈیجیٹل رسائی میں اضافے کے باعث 250 سے زیادہ شہروں اور 30 فیصد قصبوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوا۔
ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے کاروبار کے آغاز کا طریقۂ کار مزید تیز، آسان اور شفاف بنا دیا۔ ایس آئی ایف سی کی سرپرستی سے پاکستان کاروباری توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہوگیا۔