ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی یاد میں سیمینار 18مئی کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، سیمینار کے مقررین کے حوالے سے ابھی کنفرم نہیں کیا گیا، سیمینار بعدنماز مغربین جامع مسجد جعفریہ شیعہ میانی ملتان میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی برسی کی مناسبت سے ''تجدید عہد وفا در راہ شہیدان سیمینار'' 18مئی کو شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، سیمینار کے مقررین کے حوالے سے ابھی کنفرم نہیں کیا گیا، سیمینار بعدنماز مغربین جامع مسجد جعفریہ شیعہ میانی ملتان میں ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور ا ن کے رفقاء کی
پڑھیں:
ایف بی آرملتان: 2 کروڑ سے زائد کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط
ملتان(نیوزڈیسک) کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کر لی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ملتان میں کارروائی کے دوران اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کی گئی ہے، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غیر ملکی سگریٹس کے ساڑھے 10 ہزار پیکٹ،21 لاکھ 40 ہزار اسٹکس پکڑی گئیں۔