وزیر اعظم، آرمی چیف کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے، شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات ، درجات کی بلندی کیلیے دعا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں ہے؟جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس
وزیر اعظم نے معرکۂ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید ہوگئے تھے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف آرمی چیف شہید کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔