فوٹو فائل

خیبر پختونخوا میں ضلع نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امان گڑھ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد تفتیش میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلام آباد: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطہ، دو پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد:

منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطوں پر دو پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے بتایا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطوں پر دو اہلکاروں کو برخاست کردیا گیا، جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر محمود اور کانسٹیبل خالد محمود شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کے مقدمے کی تفتیش کے دوران دونوں اہلکار قتل میں ملوث ملزم اور بدنام زمانہ منشیات فروش سے ٹیلی فونک رابطے میں تھے، برخاست اہلکار اشتیاق عباسی کے قتل میں ملوث ملزم عامر عرف عامری سے رابطہ میں تھے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو انکوائری میں قصوروار پائے جانے پر سزائیں سنائی گئیں، اختیارات سے تجاوز، محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن، ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر سخت محکمانہ سزائیں ہوں گی، تمام افسران اور اہلکار اپنی کمرکس لیں اور پوری ایمان داری سے فرائض سرانجام دیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطہ، دو پولیس اہلکار برطرف
  • مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • عدالت نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو انتہائی سخت سزا سنا دی 
  • چشتیاں: دو اوباشوں کی نابالغ بچے سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ملزمان گرفتار
  • اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، 116.36 کلو منشیات برآمد،11ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ 20 سالہ طالبہ کیساتھ زیادتی، مجرم کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم
  • خیرپور: طالبہ سے زیادتی ثابت، 3 مجرمان کو 25-25 سال قید
  • کراچی: باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے بیٹے 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اے این ایف نے 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان پکڑ لئے