مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پبی:
مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی۔
مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجتماعی زیادتی
پڑھیں:
کوٹری: مال بردار ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، کراچی جانے والی ٹرینیں متاثر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جامشورو: کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ریل حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مال بردار ٹرین کا انجن اچانک پٹڑی سے اتر گیا۔
حادثے کے بعد کراچی جانے والا ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر معطل ہوگیا جس کے باعث درجنوں مسافر گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ ریلوے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انجن کو ٹرین سے علیحدہ کر کے بحالی کا کام شروع کیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے بعد حیدرآباد اسٹیشن پر کئی مسافر ٹرینیں روک لی گئیں، جن میں خیبر میل ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور دیگر شامل ہیں۔ اسی دوران پنجاب سے کراچی آنے والی متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں اور انہیں عارضی طور پر حیدرآباد اسٹیشن پر کھڑا کیا گیا۔
حادثے کے مقام پر کئی گھنٹوں بعد کرین کی مدد سے انجن کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھانے کا عمل شروع کیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انجن کو ہٹا کر ٹریک کلیئر کر لیا جائے گا، متاثرہ ٹرینوں کی آمد و رفت فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کے عمل کے دوران مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے نظامِ آمدورفت بری طرح متاثر ہوا ہے۔