سرگودھا ،غریب مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا نے پرملزمان گرفتار،مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)سرگودھا میں اپنی عدالت لگا کر غریب مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا کر قانون کو ہاتھ میں لینے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
(جاری ہے)
سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے گاں نبی شاہ بالا میں بااثر افراد نے غریب محنت کش عمر شہزاد کو اغوا کر کے ڈیرہ پر حبس بجا میں رکھ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ صدر بھلوال پولیس نے متاثرہ نوجوان کے والد کی رپورٹ پر اپنی مدعیت میں ملزمان کلیم شاہ شاہ،کامران شاہ، امجد شاہ اور عقیل کے خلاف زیر دفعہ 324/355/342/147/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔
ڈی پی او نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی، ڈی پی او نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، خاتون سے بدسلوکی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج
کراچی:ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتازمروت نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون کو ویران مقام پر ہراساں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی تھی اور واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور محمد عثمان بنگش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ہراسانی، اقدام زنا اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔