راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر ملتوی ہو گئی جب کہ عدالت نے   ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی،  جس میں سرکاری پراسیکیوٹر، وکلائے صفائی ملک فیصل اور ان کی ٹیم اور ملزمان عدالت پہنچے۔

علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، زرتاج گل اور علیمہ خان و دیگر کمرہ عدالت میں پہنچے، جہاں شیخ رشید حاضری لگوا کر واپس روانہ ہوئے۔

دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کے گواہوں کے عدالت نہ آنے پر جیل ٹرائل ایک بار پھر ٹل گیا جب کہ 26 نومبر تحریک انصاف احتجاج  سے متعلق 23 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔

علاوہ ازیں سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں بھی عدالت میں حاضر ملزمان ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم  کی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے 26نومبر تحریک انصاف احتجاج  سے متعلق 32 کیسز کی سماعت 3جون تک ملتوی کردی۔ آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت میں کیسز کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت سے کہا ہے کہ ہم ٹرائل کے لیے تیار ہیں، ہمیں جیل لے کر چلیں ۔ بانی چیئرمین سے کیس کی مشاورت بھی کرنی ہے۔ ان کی درخواست ہے کہ 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کیے جائیں۔

زرتاج گل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے اور بے بنیاد کیسز ہیں، انہیں ختم ہو جانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کی سماعت مئی کے

پڑھیں:

فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور

فیصل جاوید—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالتِ عالیہ میں سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقدمات کی دستاویزات کی نقول کیلیے فواد چودھری کی درخواست خارج
  • فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور
  • سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت
  • بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت
  • وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی پٹیشن پر درخواست گزار غیر حاضر، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
  • سپریم کورٹ: فواد چوہدری کی مقدمات یکجا کرنے کی استدعا، پنجاب حکومت کا بینچ پر اعتراض
  • ۔9مئی جلائوگھیرائوکیس:شاہ محمود ، یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
  • راولپنڈی: 24 اور 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات: پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
  • نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس کی سماعت ملتوی
  • پاکستان سے مفرور 2 ملزمان اسپین میں گرفتار، دفترِ خارجہ کی تصدیق