راولپنڈی:

سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملے سمیت 13 سنگین مقدمات کی سماعت آج 118 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جیل کے اندر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج صبح 8 بجے کچہری عدالت میں ابتدائی سماعت متوقع ہے، جس کے بعد دوپہر کو اڈیالہ جیل میں جیل ٹرائل شروع کیا جائے گا۔ عدالت نے وکلاء، ملزمان اور گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں دو سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ مقدمے میں گیٹ 4، آرمی میوزیم اور میٹرو اسٹیشن سمیت حساس عمارتوں کو نذر آتش کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ان کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ باقی 12 مقدمات میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے طلبی کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ غیر حاضر گواہ مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر ریاض کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

آج مجموعی طور پر 1290 ملزمان عدالت میں پیش ہوں گے جن میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین، شیخ رشید، عمر ایوب، شبلی فراز اور شیریں مزاری شامل ہیں۔ جیل ٹرائل آخری بار 25 فروری کو ہوا تھا۔

وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر سرکاری گواہان پیش نہ ہوئے تو جیل ٹرائل ممکن نہیں ہوگا۔ جی ایچ کیو کیس میں مجموعی طور پر 119 گواہان کی فہرست ہے جن میں سے اب تک 25 کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی ایچ کیو

پڑھیں:

چودھری عدنان قتل کیس‘ نامزد ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی(اے پی پی) چودھری عدنان قتل کیس میں نامزد ملزم چودھری تنویر خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج چودھری ماجد حسین گادی نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چودھری تنویر خان کو 10،10 لاکھ روپے کے2و ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر چودھری تنویر خان پر چودھری عدنان کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ چودھری تنویر نے ہائیکورٹ راولپنڈی میں خود کو قانون کے حوالے کیا تھا جس کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑنے پر چودھری تنویر کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) منتقل کیا گیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جب عدالت کی جانب سے روبکار موصول ہو گی تو انہیں فوری طور پر رہا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی
  • 9مئی کیسز میں چالان و دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے فواد چوہدری کی درخواست خارج
  • نو مئی کیسز میں فوادچوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست مسترد
  • راولپنڈی احتجاج کیس،پی ٹی آئی کے 21کارکنوں کی ضمانتیں منظور
  • احتجاج کیسز : پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
  • راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
  • راولپنڈی: 24 اور 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات: پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کے کرپشن ٹرائل کو مؤخر کر دیا
  • چودھری عدنان قتل کیس‘ نامزد ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور