واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی سے امریکی صدر کی حفاظت پر مامورادارے یو ایس سیکرٹ سروس نے تفتیش کی ہے انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی اور پھر ڈیلیٹ کر دی تھی جسے ریپبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مترادف قرار دیا.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیمز کومی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع خفیہ سروس کے ہیڈکوارٹرز میں ایک گھنٹے کے قریب رضاکارانہ طور پر سوالات کے جوابات دیے تاہم انہیں حراست میں نہیں لیا گیا یہ واقعہ اس کے ایک دن بعد پیش آیا ہے جب انہوں نے انسٹاگرام پر ساحل سمندر پر پائی جانے والی سیپیوں (خولوں) کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جن سے نمبر 8647 لکھا گیا تھا نمبر 86 ایک اصطلاح ہے جس کے معانی میں ”چھٹکارا پانا“ ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں یہ لفظ قتل کرنا کے معنوں میں بھی استعمال ہونے لگا ہے جب کہ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں.

امریکی صدر نے ”فاکس نیوز“ سے گفتگو کے دوران بھی کہا تھا کہ جیمز کومی ایک اہم ادارے سے وابستہ رہے ہیں کیا وہ اتنے سادہ ہیں کہ انہیں معلوم نہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب قتل کرنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو 2017 میں اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران ملازمت سے نکالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ جیمز کومی کے خلاف فردِ جرم عائد کی جائے یا نہیں اس کا فیصلہ اٹارنی جنرل پم بونڈی کریں گی کومی نے جمعرات کو سیپیوں والی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی لیکن قدامت پسندوں کے ردِ عمل کے بعد اسے ہٹا دیا تھا.

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام میں لکھا کہ انہوں نے یہ سیپیاں ساحل سمندر پر چہل قدمی کے دوران دیکھی تھیں جنہیں میں نے ایک سیاسی پیغام سمجھا انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کچھ لوگ ان نمبروں کو تشدد سے جوڑتے ہیںیہ میرے ذہن میں کبھی نہیں آیا، لیکن میں ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہوں، اس لیے میں نے یہ پوسٹ ہٹا دی. ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ’ایکس“ پر کہا کہ خفیہ سروس نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کومی سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بارے میں انٹرویو کیا جس میں صدر ٹرمپ کے قتل کی کال دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی رہوں گی یہ تحقیقات ابھی چل رہی ہیں امریکا کے اعلیٰ ترین انٹیلی جنس سربراہ اور نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ٹلسی گیبرڈ نے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ کومی کو ٹرمپ کے خلاف حملے کا حکم جاری کرنے پر جیل میں ڈالا جائے، جب ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر تھے.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جیمز کومی انہوں نے ٹرمپ کے کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی، ٹرمپ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کیلئے اقتصادی ترغیب دیے جانے پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتا، اقتصادی ترغیبات اور پابندیاں بہت طاقتور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے روسی صدر ایک معاہدہ کریں گے، میری پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن سے ملاقات کیلئے اقتصادی ترغیب دیے جانے پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتا، اقتصادی ترغیبات اور پابندیاں بہت طاقتور ہیں۔

پیوٹن سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کو ملاقات کیلئے بلائوں گا، فالو اپ ملاقات کے لیے 3 ممکنہ مقامات کا آپشن موجود ہے، اگر ملاقات ناکام ہوئی تو کسی کو فون نہیں کروں گا۔ نہیں جانتا فوری جنگ بندی حاصل کر سکیں گے یا نہیں، پیوٹن سے ملاقات اچھی رہی تو زیلنسکی اور یورپی راہنماؤں کو کال کروں گا۔ روسی صدر سے ملاقات کے فوراً بعد پریس کانفرنس کروں گا، پریس کانفرنس مشترکہ ہو گی یا نہیں، یہ نہیں جانتا۔

متعلقہ مضامین

  • اقتدار میں رہنے کیلئے بی جے پی کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، ملکارجن کھرگے
  • ٹرمپ کی کنفیوژن
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیرپوٹن سے الاسکا میں بے نتیجہ ملاقات
  • پی سی بی کی ناقص حکمت عملی؟ مینٹورز کی پوسٹ ختم لیکن تنخواہ برقرار
  • ناجائز تعمیرات سے ماڈل کا لونی کا نقشہ تبدیل
  • پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی، ٹرمپ
  • ٹرمپ کی بڑی کامیابی: وفاقی اپیل کورٹ نے غیر ملکی امداد کی معطلی کے خلاف حکم امتناع ختم کر دیا
  • ٹیرف پر ٹیرف۔۔۔! ٹرمپ، مودی سے ناراض کیوں؟ سابق بھارتی سفارت کار نے غصے کی وجہ بتا دی
  • فلسطین کا پرچم بلند کر کےماڈل کا کیٹ واک کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج
  • ٹرمپ بھارت سے کیوں ناراض ہیں؟ سابق بھارتی سفارتکار نے بتادیا