ٹرمپ کا امریکہ معاشی تباہی کے دھانے پر ، قرضوں میں خطرناک حدتک اضافے کاامکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے باعث امریکہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ، دنیا بھر کے ممالک پر ٹریف اور تارکین وطن کی بیدخلی کے بعد امریکہ عتاب میں آگیا، امریکہ ایک بڑے معاشی بحران میں پھنس گیا ۔ مالیاتی خسارہ بڑھنے لگا۔
دوسری جانب عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق امریکی حکومت اور کانگریس مالیاتی خسارہ اور بڑھتے ہوئے سودی بوجھ کو کنٹرول کرنے پر متفق نہیں ہو سکیں۔
اگرموجودہ حالات برقراررہے تو 2035 تک امریکا کا قومی قرض مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 135 فیصد تک جا پہنچے گا جوکہ ایک خطرناک سطح ہے فی الوقت امریکی قرضہ جی ڈی پی کے 89 فیصد کے برابرہے۔
رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ بلند سودی شرحیں اورمالیاتی بے یقینی امریکی معیشت کی طویل مدتی پائیداری پر منفی اثرڈال سکتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل فچ بھی امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کرچکا ہے، یہ صورتحال عالمی مالیاتی منڈیوں کے لیے باعث تشویش سمجھی جا رہی ہے۔
بھارت کا پاکستانی سرزمین بنجر کرنے کی تیاری،چار دریاوں کاپانی روکنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکا اور یو اے ای کا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کیلئے اہم معاہدہ
ابوظہبی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات قصر الوطن (ابوظہبی کے صدارتی محل) میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران کہی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ یہ دوستی مزید بڑھے گی اور مضبوط ہوگی۔” انہوں نے یو اے ای کے 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “ہم اس پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔”
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے رہنما مصنوعی ذہانت (AI) میں عالمی لیڈر بننے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کے لیے امریکہ اور یو اے ای کے درمیان ابتدائی معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت یو اے ای ہر سال این ویڈیا (Nvidia) کی 5 لاکھ جدید AI چپس درآمد کرے گا۔
یہ معاہدہ یو اے ای میں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور AI ماڈلز کی تیاری کے لیے اہم سنگِ میل ہے، تاہم امریکی حکومت کے بعض ادارے اس معاہدے پر قومی سلامتی سے متعلق تحفظات رکھتے ہیں۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ بھی کیا۔ ٹرمپ نے مسجد کو “خوبصورت اور امریکہ کے اعزاز میں بند کی گئی” قرار دیا۔
یاد رہے کہ اس دورے سے قبل ٹرمپ قطر میں 42 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں کا اعلان کرچکے ہیں۔