WE News:
2025-05-17@06:55:30 GMT

سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ شام پر واجب الادا 15.5 ملین ڈالر قرض سعودی عرب اور قطر نے ادا کر دیا ہے، اور دمشق کو نیا قرضہ لینے کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔

سعودی عرب اور قطر نے گزشتہ ماہ شام کے واجب الادا قرضہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام کو شام نے 14 سالہ تنازعے کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی راہ ہموار کرنے کے طور پر سراہا۔

واضح رہے کہ 14 سالہ تنازعہ میں نصف ملین افراد ہلاک ہوئے اور ملک میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔یہ قرض عالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سے لیا گیا تھا۔ یہ ادارہ دنیا کے غریب ترین ممالک کو صفر یا کم سود پر قرضے اور گرانٹ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے شام پر عائد امریکی پابندیاں ہٹائے جانے پر پاکستان کا خیرمقدم

عالمی بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کی طرف سے قرض کی ادائیگی سے عالمی بینک گروپ کو ملک کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے اور شامی عوام کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کا موقع ملے گا۔ ورلڈ بینک کی طرف سے مزید  کہا گیا کہ شام کے ساتھ ہماری دوبارہ شمولیت کا پہلا منصوبہ بجلی کی فراہمی سے متعلق ہوگا۔ واضح رہے کہ شام کے سابق صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے والی خانہ جنگی کے خاتمے کے مہینوں بعد، ملک میں بجلی کی شدید قلت جاری ہے۔

اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ 90 فیصد شامی غربت کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ ریاست کی طرف سے فراہم کی جانے والی بجلی روزانہ 2 گھنٹے سے بھی کم ہوتی ہے۔ لاکھوں شامی نجی جنریٹر کی خدمات کے لیے بھاری رقم ادا کرنے یا کم سپلائی کو پورا کرنے کے لیے سولر پینل لگانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیے سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمہ ورلڈ بینک کے قرضے کا تصفیہ کرنے کا اعلان

مارچ میں، قطر نے شام کو اردن کے راستے قدرتی گیس کی فراہمی شروع کی تاکہ بجلی کی طویل گھنٹوں کے بحران کو کم کیا جا سکے۔

اس ہفتے کے اوائل میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں شام کے صدر احمد الشارع سے ملاقات کی، امریکی صدر نے کہا کہ وہ شام میں سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کرتے ہوئے پابندیاں ہٹانے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب شام قطر ورلڈ بینک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ورلڈ بینک سعودی عرب اور قطر ورلڈ بینک کہ شام کے لیے شام کے

پڑھیں:

سعودی عرب کا خود کار گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سعودی عرب میں جلد خود کار گاڑیاں لانچ کی جائیں گی۔اعرب ٹی وی کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور اوبر ٹیکنالوجی کمپنی نے مملکت میں رواں برس کے آخر تک خود کار گاڑیوں کو لانچ کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

خود کارسسٹم کے تحت ابتدائی طورپرحفاظتی امور اور فوری مدد کویقینی بنانے کے لیے آپریٹرز بھی ہوں گے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے جانے والے خود کار ڈرائیونگ منصوبے کا آغاز ابتدائی طورپر اوبر ایپ کے ذریعے کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: ٹیکس حکام نے عمارت سیل کرکے تالے لگادیے، بینک اور جِم میں شہری پھنس گئے
  • آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا
  • سفارتی محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا ؛ ورلڈ بینک کا سندھ طاس معاہدے پر واضح مؤقف سامنے آگیا
  • سعودی عرب کا خود کار گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان
  • سفارتی محاذ پربھارت کوبڑا دھچکا- ورلڈبینک کاسندھ طاس معاہدے پرواضح موقف سامنے آگیا
  • سندھ طاس معاہدے میں اسے یکطرفہ معطل یا ختم کرنےکی کوئی شق نہیں، صدر ورلڈ بینک
  • سندھ طاس معاہدے میں اسے یکطرفہ معطل کرنےکی کوئی شق نہیں، صدر ورلڈ بینک
  • سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جاسکتا، صدر عالمی بینک نے بھارتی دعوٰی مسترد کردیا
  • سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک