اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مذہبی امور سردار یوسف  نے کہا ہے کہ 65ہزار عازمین کو حج کی اجازت کیلئے سعودی عرب کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں آیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سردار یوسف نے ایوان میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہاکہ جج کوٹہ 1لاکھ 89ہزار کا تھا،50فیصد سرکاری اور50فیصد پرائیویٹ کوٹہ تھا، حج کیلئےاپلائی کرنے کی تاریخ 14فروری تھی،جن کمپنیوں نے رقم جمع کرا دی ان کو وہاں جگہ مل گئی،وزیر مذہبی امور کاکہنا تھا کہ ہم نے سعودی حکومت سے کہا کہ تاریخ میں توسیع کی جائے،کمپنیو ں کو پیسے جمع کرانے کیلئے 48گھنٹے دیئے جس پر 23ہزار حاجیوں نے رقم جمع کرائی،ہمارے 1لاکھ 15ہزار حاجیوں کو جازت مل گئی ہے۔

عمران خان نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا

ان کامزید کہناتھا کہ سعودی عرب کو خط لکھا کہ ہمارے 65ہزار عازمین کو حج کی اجازت دیں،ابھی تک سعودی عرب کی جانب سے جواب نہیں آیا، دنیا کے ساڑھے 3لاکھ افراد کو حج کی جازت نہیں مل سکی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کو حج کی

پڑھیں:

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں 25 اکتوبر سے بحال

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے25 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد تک نان اسٹاپ فلائٹس چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلانسوشل میڈیا پر کیا گیا، جسےتاریخی واپسی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انتظار ختم ہوا، ہم ایک بار پھر پیاروں کو قریب لا رہے ہیں۔
اس پیش رفت سے ایک روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اطلاع دی تھی کہ پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت مل چکی ہے۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے PIA کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اورتھرڈ کنٹری آپریٹر کا درجہ ملنے کے بعد یہ اجازت ممکن ہوئی۔
یاد رہے کہ جون 2020 میں کراچی کے قریب طیارہ حادثے اورپائلٹس کے مشکوک لائسنس معاملے کے بعد پی آئی اے پر یورپ، برطانیہ اور امریکا میں پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم حالیہ مہینوں میں پاکستان کے ہوابازی سیکیورٹی اقدامات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ پابندیاں ختم کی گئیں۔
ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں شروع ہوں گی،آئندہ مرحلوں میں برمنگھم اور لندن کے لیے بھی فلائٹس بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں 25 اکتوبر سے بحال
  • سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے عازمین کی رہائش کا نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف
  • آپ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے ہیں،طلال کا ایمل ولی کو جواب
  •   ٹرمپ کی حماس کو غزہ منصوبے پر جواب کیلئے اتوار کی ڈیڈ لائن
  • سعودیہ سے معاہدہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: اسحاق ڈار
  • امریکی صدر نے غزہ کے امن کیلئے جو 20 نکات پیش کئے وہ ہمارے نہیں: نائب وزیراعظم
  • غزہ معاملے پر ٹرمپ نے جن 20 نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں: اسحاق ڈار  
  • ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں، اسحاق ڈار
  • غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں: اسحاق ڈار
  • ٹرمپ نے جن 20 نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں: اسحاق ڈار