جنگ میں بھارت کو کم ازکم 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنگ میں انڈیا کا کم ازکم تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ ہمارے ہاں جانی نقصان ہوا ہم نے فوجی تنصیبات پر جب کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 7 مئی کو 70 سے 80 بھارتی طیارے پاکستان آئے اور بھارتی طیاروں نے 24 پے لوڈز (بارودی مواد) ریلیز کیے، یہ دہشت گردوں پر نہیں مساجد اور معصوم شہریوں پر گرائے، ہم نے ان کے پانچ طیارے گرائے۔
تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سے جنگ میں انڈیا کا کم ازکم تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ ہمارے ہاں جانی نقصان ہوا وجہ یہ کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ ہم نے بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا کسی شہری آبادی پر حملہ نہیں کیا، ہمارے شہدا میں زیادہ تعداد عورتوں، بچوں اور معمر افراد کی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نقصان ہوا
پڑھیں:
جاپان : ریچھوں سے بچاؤ کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات کردیے گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو آبادی سے دور بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کیا گیاہے۔ آبادی والے علاقوں میں استعمال کیے جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں نکالی جاتی ہیں۔دوسری جانب ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔