فوربز میگزین نے 2025 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسری مرتبہ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اتھلیٹ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو نے اس سال 27.5 کروڑ ڈالر (تقریباً 77 ارب پاکستانی روپے) کمائے، جو گزشتہ برس کے مقابلے 1.

5 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔

اس فہرست میں رونالڈو کے مقابلے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی 5ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کمائی میں کریم بینزیما کا 8واں نمبر ہے۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی کمائی کا بڑا ذریعہ النصر فٹبال کلب ہے جبکہ سوشل میڈیا پر 939 ملین فالوورز کی وجہ سے اسپانسرشپ ڈیلز، نائیک، کلینیک، اور دیگر برانڈز سے بھاری معاوضہ الگ ہے۔

ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی تفصیلات (پاکستانی روپے میں)

کرسٹیانو رونالڈو- 275 ملین ڈالر (یعنی 77 ارب پاکستانی روپوں سے زائد)

اسٹیفن کری- 156 ملین ڈالر (یعنی 43.68 ارب روپوں سے زائد)

ٹائسن فیوری- 146 ملین ڈالر (یعنی 40.88 ارب روپوں سے زائد)

ڈیک پریسکاٹ- 137 ملین ڈالر (یعنی 38.36 ارب روپوں سے زائد)

لیونل میسی- 135 ملین ڈالر (یعنی 37.8 ارب روپوں سے زائد)

لیبرون جیمز- 133.8 ملین ڈالر (یعنی 37.46 ارب روپوں سے زائد)

کریم بنزیما- 104 ملین ملین ڈالر (یعنی 29.12 ارب روپوں سے زائد)

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ارب روپوں سے زائد ملین ڈالر

پڑھیں:

جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج نے تاریخ رقم کردی

قائم مقام جنوبی افریقی کپتان کیشو مہاراج نے 200 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے جنوبی افریقی اسپنر بن گئے ہیں۔

کیشور مہاراج نے یہ ریکارڈ بلاوایو میں جاری زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن کی وکٹ لے کر قائم کیا۔

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن شپ جتوانے والے کپتان ٹیمبا باووما کی عدم موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کرنے والے کیشو مہاراج جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی
  • مالی سال 25-2024 کے دوران تجارتی خسارے میں 9 فیصد کا اضافہ
  • اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
  • امریکی غیر ملکی امداد میں کٹوتی سے 14 ملین اموات کا خطرہ، رپورٹ
  • جامعہ این ای ڈی کا 22 کروڑ 32 لاکھ سے زائد خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا
  • جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج نے تاریخ رقم کردی
  • عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار
  • لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ ہونے والے ہر ڈالر سے عالمی معیشت میں تین ڈالر کا فائدہ
  • فلموں میں کمائی زیادہ ہے کرکٹ میں؟ بھارتی کرکٹر کے بیان نے سب کو حیران کردیا
  • بجٹ میں ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے والے اداروں کی فہرست میں اضافہ