اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا؛ اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل جاری کھاتہ (کرنٹ اکاؤنٹ) ایک ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک ارب 33 کروڑ 70 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا تھا ۔
اسی طرح اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر فاضل رہا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا ۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں نے والی ریکارڈ ترسیلات زر کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے محفوظ رہا اور سرپلس رہنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔
تارکین وطن نے اپریل میں 8 ہزار سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے
اسٹیٹ بینک نے اپریل میں کھلوائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق تارکین وطن کی جانب سے اپریل میں8 ہزار 802 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے اور اسی ماہ روشن ڈیجیٹل کاؤنٹس میں17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 56 ماہ میں 10.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک اپریل میں
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک نے جشن معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا
کراچی:وفاقی حکومت معرکۂ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کر رہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔
سکے کی دھاتی ساخت میں نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔
سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔
چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں اجرا کا سال 2025 درج ہے، ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکّے کی مالیت جلی اعداد میں ’’75 ‘‘ اور اردو رسم الخط میں ’’روپیہ‘‘ تحریر ہے۔
سکے کے پچھلے رخ پر وسط میں اردو میں ’’معرکۂ حق‘‘ اور ہندسوں میں ’’2025 ‘‘کے الفاظ درج ہیں، سکّے کے بالائی کناروں پر اردو میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ رقم ہے، سکّے کے پچھلے رخ پر (دائیں اور بائیں جانب) دو لڑاکا طیارے، بحری جہاز، ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
مذکورہ سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاونٹرز پر 15 اگست 2025 سے دستیاب ہے۔