زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا‘ سٹیٹ بنک
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بنک کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر 15 ارب 48 کروڑ26 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 15 ارب 61 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ سرکاری ذخائر 7 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 6 لاکھ ڈالرکی تیزی سے 5 ارب 15 کروڑ1 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈز فیسیلیٹی کے تحت موصول ہونے والے 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر
پڑھیں:
دنیا حیران، ایلون مسک نے امیری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں جن کے اثاثے 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق یکم اکتوبر کو ایلون مسک کی مجموعی دولت 500 ارب ڈالرز سے بڑھ گئی، جو بعد ازاں معمولی کمی کے بعد 499.1 ارب ڈالرز پر آ گئی۔
یہ ریکارڈ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں اضافہ اور دیگر کمپنیوں کی قدر بڑھنے کے باعث قائم ہوا۔ صرف یکم اکتوبر کو ٹیسلا کے حصص کی قدر میں 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے ایلون مسک کی دولت میں مزید 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا بڑا حصہ اسی کمپنی سے جڑا ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران ٹیسلا کے شیئرز میں اب تک 14 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔
اسپیس ایکس اور ان کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی ایکس اے آئی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز جبکہ اسپیس ایکس کی قدر تقریباً 400 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تھی۔
اس سے قبل دسمبر 2024 میں ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 400 ارب ڈالرز تک پہنچی تھی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ کچھ ماہ پہلے تک ان کے اثاثوں میں کمی دیکھنے میں آرہی تھی، مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنے اور کمپنیوں پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ چند روز قبل انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص بھی خریدے، جس سے کمپنی کے مستقبل پر ان کا اعتماد ظاہر ہوا۔
فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق اس وقت ایلون مسک 499 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں۔ دوسرے نمبر پر اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن ہیں جن کے اثاثے 350.7 ارب ڈالرز ہیں، جبکہ تیسرے نمبر پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ہیں جن کی دولت 245 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر ایلون مسک کی دولت میں موجودہ رفتار سے اضافہ جاری رہا تو وہ 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر (ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک) بن سکتے ہیں۔