اشرف خان:حکومتی اقدامات، سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ قابو میں آگیا، اپریل 25 میں کرنٹ اکاؤنٹ  1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا،  رواں مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2025 میں تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا ، رواں مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ،گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 33 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔
اپریل 25 میں ایکسپورٹ 2 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا، اپریل میں درآمدی بل 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا، اپریل25 می تجارتی خسارہ 2 ارب 62 کروڑ ڈالر رہا، اپریل 2025 میں ترسیلات زر 3 ارب 18 کروڑ ڈالر رہی۔

پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ

رواں مالی سال 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 21 ارب 34 کروڑ ڈالر رہا، رواں مالی سال 10 ماہ میں برآمدات 27.

27 ارب ڈالر رہی جبکہ رواں مالی سال 10 ماہ میں درآمدی بل 48.61 ارب ڈالر رہا۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رواں مالی سال 10 ماہ میں میں کرنٹ اکاو کروڑ ڈالر رہا کرنٹ اکاو نٹ

پڑھیں:

چٹاگانگ بندرگاہ پر ہڑتال، بنگلہ دیش کی معیشت کو 22 کروڑ ڈالر کا نقصان

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی بندرگاہ چٹاگانگ پورٹ پر ہڑتال کے باعث تمام سرگرمیاں معطل ہوگئیں، جس سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

چٹاگانگ پورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری محمد عمر فاروق نے بتایا کہ "عام طور پر روزانہ 7 سے 8 ہزار کنٹینر کی ہینڈلنگ ہوتی ہے، مگر آج صبح سے کوئی بھی سامان لوڈ یا ان لوڈ نہیں ہو سکا۔"

انہوں نے کہا کہ اس بندش کے ملکی معیشت پر بڑے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش دنیا کا دوسرا بڑا گارمنٹس برآمد کنندہ ملک ہے، اور ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت اس کی 80 فیصد برآمدات پر مشتمل ہے۔

گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر محمود حسن خان نے بتایا کہ بندرگاہ کی سرگرمیوں کی بندش سے صرف ان کی صنعت کو 222 ملین ڈالر (22 کروڑ ڈالر) کا نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ "یہ نقصان ناقابلِ تلافی ہوگا، اور بہت سی فیکٹریاں دیوالیہ ہو سکتی ہیں۔"

نیشنل بورڈ آف ریونیو (NBR) کے ملازمین حکومت کی جانب سے ادارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے کے خلاف کئی ہفتوں سے وقفے وقفے سے ہڑتال پر ہیں۔

عبوری وزیراعظم اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے ہڑتالی ملازمین سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔

اتوار کو NBR ملازمین کو دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، کیونکہ حکومت نے احتجاج کی عمارت کے اندر اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔

ادھر ہفتے کے روز 13 بڑے تجارتی چیمبرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تنازع کو فوری طور پر حل کرے تاکہ بنگلہ دیشی معیشت کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • یو ایس ایڈ فنڈنگ میں کٹوتی کے باعث ڈیڑھ کروڑ اموات کا خدشہ
  • پی آر آئی اسکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100 فیصد اضافہ متوقع
  • جامعہ این ای ڈی کا 22 کروڑ 32 لاکھ سے زائد خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا
  • اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی ادارہ بینکنگ سروسز کارپوریشن عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے بجائے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،لیاقت علی ساہی
  • چٹاگانگ بندرگاہ پر ہڑتال، بنگلہ دیش کی معیشت کو 22 کروڑ ڈالر کا نقصان
  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
  • چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
  • چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا
  • چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
  • پاکستان اور چین میں 3.7 ارب ڈالر قرض کے معاہدے، زرمبادلہ ذخائر 12.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے