نیویارک میں بحری جہاز بروکلین برج سے ٹکرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)نیویارک میں ایک بڑا حادثہ اُس وقت پیش آیا جب میکسیکو نیوی کا بحری جہاز مشہور بروکلین برج سے ٹکرا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے اوقات میں پیش آیا، جب جہاز تیز لہروں کے باعث اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکا اور پل سے جا ٹکرایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد پل کے قریب زور دار دھماکہ سنا گیا جبکہ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، امریکی کوسٹ گارڈ نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بروکلین برج کوعارضی طور پربند کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کا پی ایس ایل کے 3 دن افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں
امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ مکی میڈن اور کیتھرن بلیئر بومین کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھرن بلیئر بومین نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں 12 اگست کو اس حوالے سے درخواست دائر کی ہے۔
خاتون نے درخواست میں اپنے خاوند پر گھریلو زیادتی کا الزام لگایا ہے جبکہ طلاق کے حوالے سے اختلافات کا ذکر کیا ہے۔
Post Views: 3