سیکورٹی خدشات، جنوبی وزیرستان میں پھر کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ نے کرفیو سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کرفیو سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند رہے گی۔ عوام کو شام 6 بجے تک مکین سے رزمک تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آمد ورفت کیلئے متبادل راستے اختیار کئے جائیں اور غیرضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان لوئر: پولیس کی گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی زخمی
حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی برمل رخمین—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاجنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔
ڈی پی او خان خیل کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں ڈی ایس پی برمل رخمین زخمی ہوئے ہیں۔
صوبۂ خیبر پختون خوا کے ظلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے منڈیکول میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس ٹیم پر جنوبی وزیرستان لوئر میں ٹھٹی ثمر باغ چوکی سے واپسی پر حملہ ہوا۔
ڈی پی او نے بتایا ہے کہ زخمی ڈی ایس پی کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او خان خیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔