اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، جس میں لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

اعلی سطح کا وفد بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کا موقف اجاگر کرے گا۔ بلاول بھٹو کی سربراہی میں جانے والے وفد کے تمام اراکین سابق وزرائے خارجہ ہیں کمیٹی مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کو بھی وفود بھیجے جائیں گے۔

’عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے‘

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج وزیرِاعظم شہباز شریف نے مجھ سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں اور دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کروں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے اور میں ان مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔ 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کی سربراہی میں بلاول بھٹو پاکستان کی

پڑھیں:

بلاول بھٹو کو نشان امتیاز پاکستان کے لیے بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، شرجیل میمن

کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک کی عزت و وقار کو دنیا میں بلند دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس انداز سے بھارت کو سفارتی میدان میں شکست دی اور مودی سرکار کی علاقائی غنڈہ گردی کو بے نقاب کیا، وہ قابلِ تحسین اور ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کی واضح اور بھرپور سفارتکاری نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنے قومی مفادات اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے مؤقف کو عالمی فورمز پر جس جرأت مندی، مدلل انداز اور بردباری سے پیش کیا وہ قابلِ فخر ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور دنیا کو ایک پُرامن، ترقی پسند اور مثبت پاکستان سے روشناس کروایا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف نہ صرف سنا گیا بلکہ اسے مثبت انداز میں سراہا بھی گیا، اپنی نوجوان قیادت اور جدید سفارتی وژن کے ذریعے پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں چیئرمین بلاول بھٹو نے کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 13 سالہ رضیہ سلطان کی اپنے والد یاسین ملک کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے عالمی برادری سے اپیل
  • گریٹر اسرائیل کے قیام پر عالمی برادری کو فوری عملی اقدامات کرنے چاہئیں: پاکستان
  • فلسطینی ریاست کو دفن کرنے کا اسرائیل کا ناپاک منصوبہ؛ او آئی سی کا بیان سامنے آگیا
  • بلاول بھٹو کو نشان امتیاز پاکستان کے لیے بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، شرجیل میمن
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام
  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، بلاول کا جشنِ آزادی پر پیغام
  • 4 روزہ جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کی جیت، بلاول بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کا فیصلہ
  • بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ 
  • بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ
  • بلاول بھٹو کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ