نیویارک ٹائمز نےآپریشن بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قراردیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
نیویارک(نیوز ڈیسک) دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی حالیہ اشاعت میں آپریشن “بنیان مرصوص”کو پاکستانی مسلح افواج کی ایک نمایاں اور تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق ’’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا،بھارت کی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا،بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا‘‘۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔
اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے کچھ جیت لیا ہے اب ہم ناکام ریاست نہیں ہیں، تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا آغاز کیا،پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب اور بڑی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا،پاک فضائیہ نے آپریشن بیان مرصو ص میں بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کرکے سب کو حیران کیا، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی مسلح افواج بالخصوص جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کو بحال کرتی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنرل سید عاصم منیر ’’قومی نجات دہندہ‘‘ کے طور پر ابھرے،اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ نیویارک ٹائمز کا مضمون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، نیویارک ٹائمز کے اس مضمون سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع کے طور پر کیا، نیویارک ٹائمز کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا سہرا اعلیٰ عسکری قیادت کے سر ہے۔
مزیدپڑھیں:ہندی کے بعد چینی زبان نے بھی حارث رؤف کو چکرا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانی مسلح افواج ا پریشن بنیان مرصوص نیویارک ٹائمز پاکستان کی کے مطابق
پڑھیں:
لکی مروت: ڈیوٹی پر جاتے ہوئے دو ٹریفک پولیس اہلکار قتل
عبدالقیوم وزیر: لکی مروت میں واقعہ لونگ خیل سڑک پر گل باز دھقان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ کو موقع پر ہی شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لونگ خیل روڈ، گل باز دھقان کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ دونوں اہلکار موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے تاجہ زئی اڈہ جا رہے تھے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ مسلح حملہ آور ان کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
یاد رہے کہ لکی مروت میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہداء کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔