امریکی جریدے نے بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا،جنرل سید عاصم منیر قومی نجات دہندہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
امریکی جریدے نے بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا،جنرل سید عاصم منیر قومی نجات دہندہ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس )معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دیدیا۔نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔
نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے کچھ جیت لیا ہے اب ہم ناکام ریاست نہیں ہیں تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا آغاز کیا، پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب اور بڑی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق پاک فضائیہ نے آپریشن بیان مرصو ص میں بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کرکے سب کو حیران کیا، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی مسلح افواج بالخصوص جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کو بحال کرتی ہے۔نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنرل سید عاصم منیر قومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے، اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کا مضمون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، نیویارک ٹائمز کے اس مضمون سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع کے طور پر کیا۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا سہرا اعلی عسکری قیادت کے سر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا وزیراعظم سے شاہد آفریدی کی ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاع اقوام متحدہ نے بھارت سے روہنگیا مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک پر جواب طلب کرلیا جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کی سماعت پھر ملتوی؛ ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کامیابی قرار دیدیا بنیان مرصوص کو
پڑھیں:
سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2025ء) سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طویل عرصے سے فضائی آپریشن کی سروسز فراہم کرنے والی نجی ائیرلائن کے فضائی آپریشن کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک بھی قابل پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کیا گیا ہے۔ ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعدوضوابط میں عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔ سیرین ایئر انتظامیہ کی جانب سے فضائی آپریشن کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے جس پر سی اےاے سے کہا ہے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی اجازت دی جائے۔(جاری ہے)
دوسری جانب قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کے لیے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ عملے کے لیے مانچسٹر میں ہوٹل سروسز فراہم کرنے کی درخواستیں 3 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی ایئرلائن کو برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی، جس کے بعد فوری طور پر انتظامات شروع کر دیے ہیں۔خیال رہے قومی ایئرلائن آئندہ ماہ برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی ، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی ، بعد ازاں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس فراہم کی جائے گی۔قومی ایئرلائن کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت قومی ایئرلائن مسافروں اور کارگو دونوں کے لیے پروازیں آپریٹ کرسکے گی۔