اقوام متحدہ میں پاکستان مشن اور نیویارک قونصلیٹ میں یومِ تشکر منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستان مشن اور نیویارک قونصلیٹ میں "یومِ تشکر" منایا گیا جس کے دوران مسلح افواج کو مادرِ وطن کے دفاع پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ قوم کو اپنی افواج کی جرأت پر فخر ہے، پاکستان نے بھارت کے بالادستی کے خواب چکنا چور کر دیے، پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون پر مبنی ہے، بھارت نے خودمختاری کی خلاف ورزی کی، ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بھارتی قیادت کے بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
پاکستان اپنی آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
قونصل جنرل عامر اتوزئی نے کہا کہ پاکستان کا ردِ عمل ذمہ دارانہ تھا، جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے، مسلح افواج، قیادت اور عوام کے اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی سے ہوا سے، پاکستان مشن اور قونصلیٹ کے افسران و عملہ تقریب میں شریک تھے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مدینہ سے مکہ جانے والے بھارتی عمرہ زائرین کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی، ہلاکتوں کا خدشہ
سعودی عرب میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں 40 سے زائد مسافروں کو لے کر مکہ سے مدینہ جانے والی بس ڈیزل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بس میں جانے کے والے عمرہ زائرین بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیں جس میں سے کئی مسافر حیدرآباد سے تھے۔
ہنگامی ٹیمیں اور مقامی حکام امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اب بھی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق اور متاثرین کی شناخت کی جارہی ہے۔
واقعے پر اپڈیٹ, اقدامات اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے باخبر رہنے کے لیے سیکرٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ یہ متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو بھی معلومات فراہم کرے گا۔
مزید برآں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ نے بھی حادثے کے بعد ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ نے کہا کہ مدینہ، سعودی عرب کے قریب ایک المناک بس حادثے کے پیش نظر، جس میں بھارتی عمرہ زائرین شامل تھے، ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل میں ایک 24x7 کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
ہیلپ لائن رابطے کی تفصیلات یہ ہیں: 8002440003، 8002440003، 4102192693، 4003، 0126614276، 0556122301 (واٹس ایپ)۔