معرکہ حق بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر مری میں خصوصی ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر مری میں پاک فوج اور پاکستان کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی میں سکول و کالجز کے طلبا و طالبات سمیت مقامی عوام اور سول حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے؛ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یومِ تشکر ریلی، عوام کا افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار
ریلی میں شامل شرکا نے قومی پرچم تھامے پاکستان اور فوج کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
شرکا نے فوج کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا اور معرکہ حق میں کامیابی پر اللہ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے پاک فوج کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہار یکجہتی ریلی معرکہ حق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہار یکجہتی ریلی معرکہ حق کامیابی پر
پڑھیں:
تجزیہ کار سید کاشف علی کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ پر خصوصی انٹرویو
تجزیہ کار سید کاشف علی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایران نے حالیہ کارروائی میں اسرائیل کے جنگی غرور کو خاک میں ملا کر عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی عالمی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے، جس سے امریکا کی روایتی سفارتی برتری کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ متعلقہ فائیلیںسینئر صحافی سید کاشف علی ڈی آئی خان سے تعلق رکھتے ہیں، ڈان نیوز اور ہم نیوز سمیت مختلف اداروں میں کام کرچکے ہیں، مختلف جریدوں میں تحریریں بھی لکھتے رہتے ہیں۔ اسلام آباد میں مقیم ہیں، مشرق وسطیٰ سمیت عالمی امور پر مہارت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سید کاشف علی سے اسرائیلی جارحیت اور ایران کے بھرپور جوابی حملوں اور سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو کیا جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے تناظر میں خطے کی صورتحال کیا بنی گی۔ تفصیلات انٹرویو میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)