وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہائوسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہائوسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آوٹ پٹ صفر رہا۔ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا۔ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر ٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی: سکیورٹی ذرائع ہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح امریکی جریدے نے بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا،جنرل سید عاصم منیر قومی نجات دہندہ قرار علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا پاک بھارت جنگ میں پارلیمنٹ نے مثبت اور توانا کردار ادا کیا: نوازشریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان کے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر — فائل فوٹوچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
علیمہ خان نے کہا عمران خان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
حالیہ پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔ پاکستان کو اللّٰہ نے کامیابی عطا کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ پاکستان میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کےلیے بہتر ہے۔