معرکہ حق اور سانحہ نوشکی: بی ایل اے بھارتی ’’بی ٹیم‘‘
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
عسکری میدان میں فیصلہ کن شکست بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار ہزیمت کے دھچکے کھا کر اب منہ چھپاتی پھر رہی ہے۔ مودی کے تباہ کن جنگی جنون کے مقابل ریاست پاکستان نے تحمل، عزم اور اتحاد کا راستہ اپنایا۔ پاکستان نے ایسا بھرپور جواب دیا کہ دشمن کے عزائم بھی خاک میں مل گئے اور ایٹمی جنگ کے پھیلائو کے امکانات بھی ختم ہو گئے۔ ازلی دشمن بھارت میں بھونچال آیا ہوا ہے ۔رب ذوالجلال کے فضل و کرم سے پاکستان میں اتحاد کی فضا بن چکی ہے۔ پاکستان کی فاتحانہ شان دیکھ کر دشمن تلملا رہا ہے۔ قوم میں تقسیم کی دراڑیں مٹ رہی ہیں اور ملی یکجہتی کا منظر نامہ تشکیل پا رہا ہے۔ بھارتی فتنہ سازوں کی منصوبہ بندیاں دھری کی دھری رہ گئی ہیں۔ پاکستان کا استحکام اور ترقی بھارت کو منظور نہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں گزشتہ تین برسوں کے دوران یہ پروپیگنڈا کرتی رہی ہیں کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے۔ معرکہ حق میں یہ جھوٹا بیانیہ پاش پاش ہو گیا۔ دنیا نے دیکھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک شکست ہوئی ہے۔ جس پاکستان کو بھارت ناکام ریاست ثابت کرنے پر تلا ہوا تھا اسی کے ہاتھوں مودی سرکار کے جنگی جنون کی بدولت بھارتی سینا کو شرمناک شکست ہوئی ہے۔ یہ شکست بی جے پی کی سیاست اور مودی کی ذاتی شہرت کے لیے بہت بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ پاکستان کے خلاف نفرت اور جنگی جنون کا زہریلا بیانیہ بیچ کر بی جے پی الیکشن میں ووٹ بٹورتی رہی اور حکومتیں بناتی رہی ۔رافیل طیارے، اسرائیلی ڈرون اور روسی میزائل سسٹم کے زعم میں مبتلا مودی سرکار عوام کو یہ جھانسہ دیتی رہی کہ عسکری میدان میں اب خطے میں بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ 10 مئی کو بھارت کا یہ غرور خاک میں مل گیا۔ افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، جذبہ جہاد اور قوم کے بے مثال اتحاد کی بدولت دشمن کو دندان شکن جواب دیا ۔یہ کامیابی نصرت خداوندی کی بدولت نصیب ہوئی۔ دشمن کے جدید طیارے زمیں بوس ہو گئے۔ ڈرون راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ میزائلوں کو پاکستانی دفاعی نظام نے مار گرایا۔ 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص شروع ہوا تو الفتح میزائلوں کی بوچھاڑ نے دشمن کے غرور کا بت پاش پاش کر دیا۔ دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کا ڈنکا بج رہا ہے بھارت کی گیدڑ بھبکیوں اور کھوکھلے دعوئوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے ۔متکبر مودی کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچ رہا ہے ۔جس امریکہ کی یاری پر بھارت اتراتا پھرتا تھا آج اسی امریکہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ہے۔
عسکری، سفارتی اور سیاسی محاذ پر شکست کھانے کے بعد اب مودی سرکار پیٹھ پیچھے وار کر رہی ہے۔ اس بزدلانہ واردات میں بھارت خاص مہارت رکھتا ہے ۔گزشتہ دنوں نوشکی میں ایک بار پھر بھارت کے پروردہ کالعدم دہشت گردوں نے معصوم پنجابی ٹینکر ڈرائیورز کو بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔ اس کے بعد بعض مقامات پر بم دھماکوں کے ذریعے دہشت پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔یہ بھارت کی ایما پر ہو رہا ہے۔ پاکستان کی بربادی بھارت کا نصب العین ہے۔ اس عزم کا اقرار مودی سرکار کر چکی ہے۔ لسانی نفرت کے بارود پر دہشت گردی کی آگ پھینک کر بھارت بلوچستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے معصوم شہریوں پر کیے جانے والے دہشت گرد حملے اسی سازش کا حصہ ہیں۔ ایسی ہی سازشیں مشرقی پاکستان میں کر کے بھارت نے سقوط ڈھاکہ کی راہ ہموار کی تھی۔ بھارت کے سرمائے اور سرپرستی سے سوشل میڈیا پر لسانی تعصب کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔ حالیہ جنگی تصادم میں کالعدم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ڈاکٹر اللہ نذر نے بھارت کی فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کے خلاف لڑنے کی پیشکش کی۔ بھارتی میڈیا پر بلوچستان کی علیحدگی کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں۔بھارت کے عزائم بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں۔ کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے جرائم کی پردہ پوشی کرنے کے لیے سیاسی نقاب اوڑھ کر بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی تنظیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ یہ تنظیمیں کالعدم دہشت گرد گروہوں کی ترجمان اور وکیل صفائی بن کر بھارت کے پاکستان دشمن منصوبوں کی تکمیل کے لیے راہ ہموار کر رہی ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ بھارت پرست طبقات کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے۔ معرکہ حق میں غیور بلوچ عوام نے بھارت کے خلاف برسر پیکار پاک افواج کی حمایت میں متحد ہو کر مودی سرکار کو شدید دھچکا پہنچایا ہے ۔سانحہ نوشکی اور دہشت گردی کی نئی لہر مودی سرکار کی سرپرستی میں اس لیے اٹھائی جا رہی ہے کہ معرکہ حق کی خوشی پاکستان سے چھین لی جائے۔ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ اور ان کے ترجمان دراصل شکست خوردہ بھارت کی بی ٹیم” ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کالعدم دہشت گرد مودی سرکار جنگی جنون معرکہ حق بھارت کی بھارت کے رہی ہیں رہی ہے رہا ہے
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔