بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر اقلیتی برادری کا مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر پاکستان کی اقلیتی برادری نے بھی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان کی اقلیتی برادری نے دشمن بھارت کو سبق سکھانے پر مسلح افواج کو زبردست سلام پیش کیا، کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سمویل کلائمٹ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بہادر افواج نے بزدل بھارت کو شاندار جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کو جس طرح کا دندان شکن جواب دیا وہ قابل تعریف ہے۔ پاک آرمی، بحریہ اور فضائیہ نے دشمن کے مورچوں کو تباہ کرکے ملک کی حفاظت کی۔
پرویندر سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھ برادری ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہی ہے، ہمارے گورونانک کی جنم بھومی بھی پاکستان ہے ہمیں پاکستان پر فخر ہے۔
کرسچن کمیونٹی کے پاسٹر اشرف فیڈرو کا کہنا تھا کہ میں بے شک بوڑھا ہوں مگر میرے جذبات جوانوں کے ساتھ جوان ہیں، مجھے بھی اگر محاذ جنگ پر جانا پڑا تو میں جاؤں گا، لڑوں گا، اپنی پاک آرمی کے ساتھ مل کر دشمن پر فتح پاؤں گا، جذبے جوان ہوں تو پہاڑ بھی ہٹ جائیں گے۔
ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی شکنتلا دیوی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے جو تھپڑ مودی کے منہ پر مارا ہے اس کی گونج اب بھی پاکستان میں گونج رہی ہے، اس تھپڑ کی وجہ سے مودی اب سو بھی نہیں پا رہا، اب جو بھی وہ کر رہا ہے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر بھارت کی جارحیت پر اس پر ہم نے انہیں گھر میں گھس کر مارا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسلح افواج
پڑھیں:
یاسین ملک کی بیٹی نے والد کی سزا کیخلاف عالمی برادری سے مدد مانگ لی
کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر " کنگرو کورٹ " کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ رضیہ سلطانہ کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر " کنگرو کورٹ " کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں، ان کی بیٹی کی جذباتی اپیل ان کی قید کی سخت حقیقت کو اُجاگر کرتی ہے جہاں انہیں موت کی سزا کا سامنا ہے اور یہ مقدمہ وسیع پیمانے پر غیر منصفانہ اور غیر شفاف سمجھا جاتا ہے۔