اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاکستان نیوی راجہ رب نواز کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سوشل میڈیا پر کہیں ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کے سکور بتانے کے چرچے رہے تو کہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے فقرے بھی گردش کرتے رہے۔
دوسری جانب وائس ایڈمرل رب نواز کو بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنا سٹیٹس بنایا۔
آپریشن ب±نیان مرصوص:یاد رہے کہ آپریشن ب±نیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئربیس اور سرسہ ایئربیس کے علاوہ سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا تو پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ رافیل بھی شامل تھا۔

پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی تحقیقاتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔

امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا، وزیراعظم کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماریہ بی نے لاہور میں ہم جنس پرستوں کی خفیہ پارٹی کو بے نقاب کردیا؛ حکومت پر برہم
  • سینیٹر فیصل جاوید کا بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ
  • دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن
  • دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، سیکڑوں بلاک
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام
  • 14 اگست منانے کا منفرد انداز، شہریوں میں 5 لٹر کی پٹرول کی پرچیاں تقسیم
  • پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
  • منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبادکباد، یورپی یونین کے سفیروں نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے
  • دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، سیکڑوں بلاک
  • بھارت؛ دو شادیاں کرنے پر معروف یوٹیوبر کو بیویوں سمیت عدالت نے طلب کرلیا