اگر غزہ میں نسل کشی بند نہیں ہوتی تو بغداد سربراہی اجلاس کا بیانیہ بے معنی ہے، جہاد اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر یہ اجلاس اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ہوتا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہو گا کہ بعض عرب بادشاہتیں نااہل اور بعض ان جرائم میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا کہ بغداد میں ہونے والا عرب سربراہی اجلاس، اگر غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی بند اور وہاں کا محاصرہ ختم کروا سکتا ہے تو ٹھیک، ورنہ صرف مذمتوں پر مشتمل بیان بے سود ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر یہ اجلاس اجتماعی قتل نہیں رکوا سکتا اور اس پٹی میں انسانی امداد داخل نہیں کروا سکتا تو پھر ہر قسم کی مذمت و مطالبہ فضول ہے۔ جہاد اسلامی نے کہا کہ اگر یہ اجلاس اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ہوتا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہو گا کہ بعض عرب بادشاہتیں نااہل اور بعض ان جرائم میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔
واضح رہے کہ آج بغداد میں عرب لیگ کا 34واں سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس کے اختتام پر ہمیشہ کی طرح رسماََ ایک بیانیہ جاری کیا گیا۔ یہ اجلاس خطے و عرب مملک کو در پیش چینلجز کے سائے میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے اختتام پر عرب ممالک کے سربراہان نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کو مرکزی مسئلہ قرار دیا۔ نیز انہوں نے مثبت نتائج کے لئے ایران-امریکہ غیر مستقیم مذاکرات کی حمایت بھی کی۔ اس اجلاس میں صیہونی رژیم کے خلاف کوئی واضح موقف نہیں اپنایا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یہ اجلاس
پڑھیں:
پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ثروت اعجاز قادری
اپنے بیان میں پی ایس ٹی کے چیئرمین نے اقوام متحدہ اور مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، اسرائیل نے اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے حماس سے اپنے گرفتار دہشت گردوں کو چھڑوانے کے لیے صمود فلوٹیلا پر سوار افراد کو گرفتار کیا ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے۔