چین کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات  تیزی سے فروغ  پا رہے ہیں ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :  چین کے صدر شی جن پھنگ نے عرب  لیگ کے سربراہان مملکت کی کونسل کے عراق کے شہر بغداد میں ہونے والے   چونتیسویں  اجلاس  پر عراقی صدر عبد الطیف رشید کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ ہفتہ کے روز خط میں شی جن پھنگ نے  کہا کہ 80 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے عرب  لیگ ہمیشہ عرب دنیا کے اتحاد اور  مضبوطی کو    فروغ دینے، عرب ممالک کی   مشترکہ آواز بننے   اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس وقت  جب دنیا  بڑی  تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پیچیدہ ہے، عرب ممالک نے آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے، ترقی اور احیاء کو فروغ دے کر، شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھتے ہوئے  گلوبل ساؤتھ  کو مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔شی جن پھنگ نے  اپنے پیغا م میں اس بات پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں عرب ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات  تیزی سے فروغ  پا  رہے  ہیں   جس نے ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کی  ایک مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دسمبر 2022 ء میں  انہوں نے  عرب رہنماؤں کے ساتھ پہلے چین عرب ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی اور نئے دور  میں  چین عرب  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے پر اتفاق کیا۔ 2026 میں چین میں دوسرے چین عرب  سربراہ اجلاس  کا انعقاد  ہوگا جو  چین عرب تعلقات کی تاریخ میں ایک اور اہم سنگ میل  ہو گا ۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، باہمی فائدے مند تعاون کو فروغ دینے،  افرادی و  ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور جدیدکاری کے اپنے اپنے راستوں پر مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ  اعلی  معیار  کے  چین-عرب  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی ہٹ دھرمی، مودی کا پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم چین میں اسمارٹ  ایجوکیشن  سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء  چین نے معاشی ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدرکولمبیا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان نئے مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر، اہم اجلاس طلب حالیہ ہفتے 18 اشیا مہنگی ہوئیں، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی، ادارہ شماریات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عرب ممالک کے ساتھ چین کے

پڑھیں:

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس



اسلام آباد:

پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد قیمتی جانوں کےضیاع پر دل بہت دکھی ہے، ریسکیو اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • جامع اور گہری ہوتی اصلاحات کے حوالے سے چینی صدر کی تقاریر پر مبنی کتاب کی جلد اول اور دوم کی اشاعت
  • آسٹریلوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس
  • چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت
  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، یوکرین جنگ ختم کرنے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت کا بڑا اقدام
  • چھو شی’’ میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون “نجی شعبے کی معیشت کی صحت مند ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا” شائع
  • چینی وزیر خارجہ وانگ کا شیڈول دورہ بھارت
  • چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں’’صدائے امن‘‘ثقافتی تبادلہ تقریب کا انعقاد
  • وزیراعظم سے بنگلادیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • ہماری خواہش ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں، وزیراعظم