خارجہ سطح پر ناکامی کے بعد بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)مودی سرکار کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امتحان میں فیل ہوگئے تو مودی نے نیا فیصلہ کرلیا، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی وفد میں شامل ہونے کی حامی بھرلی ہے۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور وفد کی قیادت کریں گے، ششی تھرور نے وفد کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز کہا ہے۔
بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، قطر اور متحدہ عرب امارات جیسے اہم ممالک کا سفر کریں گے، مودی سرکار 70 ملکوں کے اتاشیوں کو بھی صفائی پیش کرے گی۔
اب تک جن ارکان اسمبلی کے نام سامنے آئے ہیں ان میں ششی تھرور کے علاوہ سمیک بھٹاچاریہ، انوراگ ٹھاکر، منیش تیواری، امر سنگھ، پرینکا چترویدی، سمبیت پاترا، سپریا سولے، شریکانت شندے اور ڈی پورندیشوری شامل ہیں۔
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خان کہتے ہیں کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو بری طرح شکست ہوئی، آثار بتا رہے ہیں کہ پہلگام واقعے اور پاکستان سے جنگ میں شکست کی شکار مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی ناکامی ہوگی۔
’ناکام آپریشن سندور‘ مودی کے کیریئر پر بڑا دھبہ قرار
آپریشن سندور میں ناکامی کی کلنک مودی سرکاری پر ایک اور بدنما داغ بن گئی ہے، بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے بھی آپریشن سندور کو ناکام قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ آپریشن سندور ناکام ہوچکا اور امریکی صدر کے سامنے بھارتی وزیراعظم نے سرنڈر کردیا، انہوں نے آپریشن سندور میں ناکامی کو مودی کے کیریئر کا سب سے بڑا دھبہ قرار دیا۔
کشمیری صحافی جلیل راٹھور نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شکست پر بنگلہ دیش، نیپال اور چین میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔
اس سے قبل بھی بہت سے سیاست دان اور تجزیہ کار مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن پر سوالات اٹھا چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مارننگ شو میں بولڈ لباس پہننے پر فضا علی کو تنقید کا سامنا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ارکان پارلیمنٹ مودی سرکار
پڑھیں:
اکشے کمار کی بیٹی کیساتھ نازیبا حرکت؛ اداکار کی مودی سرکار سے مدد کی اپیل
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنے ایک ذاتی اور افسوسناک واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی سے آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران ایک اجنبی نے نازیبا تصاویر بھیجنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔
اس بات کا انکشاف اکشے کمار نے ممبئی میں ’سائبر آگاہی ماہ 2025ء‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اکشے کمار کے بقول ان کی بیٹی نے یہ بات فوری طور پر اپنی والدہ ٹوئنکل کھنہ کو بتائی اور آن لائن گیم بند کر دیا لیکن اس سے میری بیٹی اور ہم والدین کو ایک کڑا سبق ملا ہے۔
اکشے کمار نے مزید کہا کہ سائبر کرائم اب گلی محلے کے روایتی جرائم سے زیادہ خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
اداکار اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ سے بچوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے تجویز دی کی کہ ساتویں سے دسویں جماعت تک ہر ہفتے سائبر ایک پیریڈ بھی لازمی رکھا جائے تاکہ طلبا کو ڈیجیٹل دنیا کے خطرات اور بچاؤ کے طریقے سکھائے جا سکیں۔
اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو یہ سمجھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ انٹرنیٹ پر اجنبیوں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت کتنا محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر درندہ صفت افراد معصوم ذہنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔