مودی ضرور واپس آئے گا پاکستانی متحد اور الرٹ رہیں: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سٹی42:علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہوں کہ بیرون ملک جانے کی اجازت ملے،میرے سے آپ کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے؟
علیمہ خان نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹریولنگ کا تقابل ایان علی منی لانڈرر،خواجہ آصف کے سکینڈل اور رمضان شوگر ملز والوں سے ہو رہا تھا، ہمارے وکیل بتا رہے تھے کہ ان میگا سکینڈلز کے باوجود ملزمان کو ضمانت ملی تھی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
میرے اوپر الزام ہے کہ میں نے بانی کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا، صرف پیغام رسانی کی وجہ سے میرے پر 60مقدمات بن چکے ہیں، عدالت نے آج فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، دو گھنٹے لگے صرف سفر کے لئے اپنا مقدمہ پیش کرنے میں۔ کل عدالت نے کہا تھا کہ وہ اڈیالہ میں سماعت کریں گے آج کہا کہ وہ دیکھیں گے۔
کافی وقت سے دیکھ رہے ہیں اڈیالہ کے سارے کیسسز بند کر دیئے گئے ہیں، اڈیالہ جیل میں بریفنگ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے ہمیں نہیں بتایا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ، 2025
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا تھا کہ خدشہ ہے مودی باز نہیں آئے گا مودی کی بے عزتی ہوئی ہے، بانی نے کہا مودی ضرور واپس آئے گا پاکستانی متحد اور الرٹ رہیں۔
ہم تو سب کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ہوتے ہیں ہم ان چیزوں پر اپنا وقت ضائع نہیں کرتہم بالکل موروثی ہین اپنے بھائی کے لئے کھڑے ہیں ہمیں کوئی نہیں روک سکتا
بچے اسی لئے کھڑے ہیں کہ وہ موروثی ہیںبانی اکیلا نہیں خاندان ساتھ کھڑا ہے،ہم۔انھیں باہر نکال کر چھوڑیں گے، ہمیں فرق نہیں پڑتا کون کیا کہہ رہا ہے، ہم نے اپنے بھائی کو تحفظ دینا ہے،یہ ہماری ڈیوٹی ہے اسکو پورا کریں گے، جو مرضی کوئی کہے اٹیک کرے ہم بھائی کے لئے کھڑے رہیں گے، ہم اس جنگ،جہاد میں بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے ہم پُر امن لوگ ہیں؛ سردار سلیم حیدر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔