عرب رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر زور، علاقے کی تعمیر نو کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
عرب رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقے کی تعمیر نو کا عزم کیا ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والی عرب عرب کانفرنس میں ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے فی الفور غزہ میں قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں غزہ کی تعمیر نو: اہم یورپی ممالک نے ٹرمپ پلان کیخلاف عرب منصوبے کی حمایت کردی
اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اب مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے، جبکہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے تمام ضروری کوششوں کا اطلاق کریں۔
یہ سربراہی اجلاس براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک دورے کے بعد ہوا ہے۔ امریکی صدر نے اس سال کے شروع میں یہ اعلان کرکے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا کہ امریکہ غزہ پر قبضہ کر سکتا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاکہ ہم غزہ کی آبادی کی بار بار نقل مکانی کے ساتھ ساتھ غزہ سے باہر جبری نقل مکانی کے کسی بھی سوال کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں کی جانے والی مزید کارروائیوں کے منصوبوں سے پریشان ہیں۔
عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے سربراہی اجلاس کو بتایا کہ ان کا ملک خطے میں بحرانوں کے بعد تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے عرب فنڈ کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 20 ملین ڈالر اور لبنان کے لیے اتنی ہی رقم دینے کا وعدہ کیا۔
عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے کہاکہ بغداد اجلاس غزہ کی تعمیر نو سے متعلق عرب لیگ کے سابقہ فیصلوں کی توثیق کرے گا۔
عرب لیگ کے اہم ترین اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی ہر تجویز کو رد کیا جائے، اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے، اور آئے روز درجنوں لوگ شہید ہورہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی بمباری عرب رہنما عرب سربراہی اجلاس غزہ تعمیر نو غزہ جنگ بندی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی بمباری عرب سربراہی اجلاس وی نیوز کی تعمیر نو کے لیے غزہ کی
پڑھیں:
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں: مرتضیٰ وہاب
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹوکراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کےلیے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں۔
کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے حلف اٹھا لیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے داروں سے حلف لیا۔
حلف برداری کے بعد میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشے کے وہ عادی افراد جو لاعلاج ہیں انہیں بھی رہنے کا حق ہے، کے ایم سی کے پاس منگھو پیر میں جگہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے وفاقی حکومت بار بار کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے: مرتضیٰ وہابانہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو رہنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی بھی سہولت ہو گی، ضعیف افراد کے لیے شیلٹر ہوم تعمیر کرنا چاہتا ہوں۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا، اگر یہاں زیرِ زمین پانی موجود ہے تو اپنی طرف سے آر او پلانٹ لگوا کر دوں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14 اگست کو حب کینال مکمل ہو جائے گی تو شہر کو پانی کی فراہمی بہتر ہو گی۔