چین نے معاشی ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدرکولمبیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
بیجنگ :کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو نے چین میں ہونے والی چین- لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ چین میں قیام کے دوران انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ گسٹووا پیٹرو نے کہا کہ چین نے معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا ہے اور عالمی سطح پر غربت کے خاتمے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور صاف توانائی کو یکجا کرنے کی چین کی صلاحیت مستقبل میں عالمی معیشت کا مرکز بنے گی اور دنیا ایک نئی سماجی شکل میں داخل ہوسکتی ہے .
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت میں سرمایہ کاری ڈوب جائے گی، ٹرمپ نے سی ای او ایپل کمپنی کو خبردار کر دیا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو سے کہا کہ ہم نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا اور چین میں جو پلانٹس آپ نے تعمیر کیے انہیں قبول کیا، مگر ہم بھارت میں ان کی تعمیر میں دلچسپی نہیں رکھتے، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا میں ان کی تعمیر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز مجھے ٹم کک کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تھا، میں نے انہیں کہا کہ میرے دوست میں نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، آپ یہاں 500 ارب ڈالرز لانے والے تھے مگر اب میں نے سنا ہے کہ آپ سب کچھ بھارت میں بنا رہے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ٹم کک سے کہا کہ ہم نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا اور چین میں جو پلانٹس آپ نے تعمیر کیے انہیں قبول کیا، مگر ہم بھارت میں ان کی تعمیر میں دلچسپی نہیں رکھتے، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا میں ان کی تعمیر کریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایپل کی جانب سے امریکا میں پروڈکشن کو بڑھایا جائے گا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں، ایپل کی جانب سے فی الحال امریکی صدر کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے، ابھی 90 فیصد آئی فونز چین میں اسمبل ہوتے ہیں مگر کمپنی آئندہ چند برسوں میں 25 فیصد فونز بھارت میں تیار کرنا چاہتی ہے۔
امریکی صدر نے یہ بیان اس وقت دیا جب واشنگٹن کی جانب سے بھارت سے تجارتی تعلقات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت سب سے زیادہ ٹیرف والے ممالک میں سے ایک ہے اور اس کی جانب سے جس ڈیل کی پیشکش امریکا کو کی گئی ہے اس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ امریکا سے کوئی ٹیرف نہیں لینا چاہتے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپریل میں بھارتی مصنوعات پر 26 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد جولائی تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔