سیالکوٹ(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ ملکی دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکیں ہیں، اب ہماری جنگ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔ان کا کہنا تھا 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اپنی بہادر فوج کو یہ باورکروایا کہ سویلین حکومت دل و جان سے آپ کے ساتھ ہے،پاک فوج جس بہادری سے لڑی اس میں سربراہان کا حوصلہ اور ہاتھ تھا،میں تینوں افواج کے چیف اور پاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے، اللہ کے کرم سے جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دئیے ، جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں تو تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے، مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ اس جنگ میں شہیدوں اورغازیوں کا نام پاکستان کی تاریخ میں زندہ وجاوید ہو گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا افواج کے

پڑھیں:

تمام سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں: فیصل واؤڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو 

سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ذاتی مفادات کے لیے افواج کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا، ملک کو دہشت گردی سے بچانے کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں، ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اجیت دوول اور امیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی
  • تمام سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں: فیصل واؤڈا
  • پاکستان پر دباؤ آیا کہ جہاز گرانے کے بعد بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے: محسن نقوی
  • تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
  • نریندر مودی کو خواب میں بھی پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے،خواجہ آصف
  • ہمارے نیوکلیئر اثاثے دفاع کیلیے ہیں، مودی کو خواب میں بھی پاک فوج نظر آتی ہے: خواجہ آصف
  • بھارتی وزیراعظم کے ایٹمی دھمکیوں اور جھکنے سے انکار کے بیان پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آگیا
  • ہمارے جوہری اثاثے صرف دفاع کے لیے ہیں، مودی کو خواب میں بھی پاک فوج نظر آتی ہے، خواجہ آصف
  • مودی کو ہر خواب میں پاکستان اور  پاکستانی فوج کا خوف ستاتا ہے، خواجہ آصف
  • کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے،خواجہ آصف