سید عاصم منیر اور شہباز شریف سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ایبٹ آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان دفاع پاکستان اور غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہوئی تو دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کیا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ یکجہتی کو برقرار رکھنے کے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت سے پاکستان کو بے پناہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان دفاع پاکستان اور غزہ یکجہتی مارچ کیا گیا، مارچ میں ہزاروں افراد اور خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہوئی تو دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کیا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ یکجہتی کو برقرار رکھنے کے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت سے پاکستان کو بے پناہ نقصان ہوا، بھارت نے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے ساتھ پاکستان پر حملہ کیا، انڈیا کا غرور، تکبر ڈھیر ہوگیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج نے فرانس کے رافیل طیارے اور اسرائیلی ڈرونز کو گرادیا، پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، جب افواج صہیونیوں اور اسلام مخالف قوتوں کا مقابلہ کرتی تو قوم متحد ہوجاتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ جہاد کے تصور پر قوم کو اکٹھا کریں، اب قوم میں یقین اور امید پیدا ہوگئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کہنا تھا کہ حافظ نعیم
پڑھیں:
شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی گھر پہنچے اور شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی گھر پہنچے اور شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری بھی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، شہید کی وطن کیلئے خدمات اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔ واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید ہوگئے تھے۔