پی سی بی نے پی ایس ایل 10 مسلح افواج کے نام کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو پاک فوج کے نام کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل سیزن 10 کا ری شیڈول میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو فوج کے نام کر دیا۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی، اور ائیر فورس کے نام کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر دیکھنے کیلیے پہنچے۔ اسٹیڈیم پہنچنے پر تماشائیوں نے تالیاں بجاکر اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔
قبل ازیں میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم میں شاندار آتشبازی بھی کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے نام
پڑھیں:
عالمی برادری کا اعتماد، پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان نے صنعتی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کیا جس کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے اور پاکستان کو ایک بڑا اعزاز مل گیا ہے۔
پاکستان اقوام عالم میں تیزی سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے اور عالمی برادری کا اس پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس نے پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز دلا دیا ہے۔
عالمی برادری کے اسی اعتماد کا مظہر ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر اجلاس کے صدر ہوں گے۔ پاکستان پہلی بار اس بورڈ کی سربراہی کرے گا۔
پاکستان نے آج اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ (یونیڈو) بورڈ اجلاس کی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاکستان کے یونیڈو میں 350 ملین ڈالرز کے جاری اور طے شدہ منصوبے بھی شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع اس فیصلے کو پاکستان کی صنعتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل اور عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔