پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز، پہلے میچ میں پاک فوج کو سلامی دی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ اس کے علاوہ مڈ اننگز شو اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کل کے میچز کا شیڈول جاری کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس کا دوبارہ آغاز ہفتہ 17 مئی کو ہوگا، جس میں بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی کراچی کنگز کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میدان میں اتریں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا دوبارہ آغاز پی ایس ایل
پڑھیں:
راولپنڈی؛ 20 سالہ طالبہ کیساتھ زیادتی، مجرم کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم
راولپنڈی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا، والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخلہ ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔