پاکستان اور بھارت کے مابین لڑائی میں فاتح کون؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) سیزفائر کے بعد بھارت اور پاکستان دونوں ہی دعوے کر رہے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک نے چار دنوں پر محیط حالیہ لڑائی میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے۔ اس لڑائی کا آغاز پاکستان میں ان متعدد مقامات پر بھارت کے فضائی حملوں سے ہوا تھا، جہاں نئی دہلی کے مطابق دہشت گردی کا انفراسٹرکچر موجود تھا۔
یہ حملے اپریل میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام حملے کے جواب میں کیے گئے۔ پہلگام حملےمیں میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کا ذمہ دار بھارت پاکستان کو ٹھہراتا ہے جبکہ پاکستان اس الزام کی تردید کرتا ہے۔ کس کا کتنا نقصان ہوا؟کارنیگی تھنک ٹینک سے منسلک ایشلی ٹیلس نے پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ لڑائی کے بارے میں خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، ''اگر جیت کا تعین اس بنیاد پر کیا جائے کہ کس نے کتنے ایسے طیارے کھوئے، جنہیں اڑانے کے لیے پائلٹ کی موجودگی ضروری ہے، تو بھارت یقینی طور پر یہ لڑائی ہار گیا۔
(جاری ہے)
‘‘تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت ''مؤثر طریقے سے پاکستان کے کئی سرفیس ٹارگٹس کو روکنے میں کامیاب بھی ہوا، جس سے پاکستان کو خاطر خواہ نقصان ہوا۔‘‘
یونیورسٹی آف اوسلو کے فابیان ہوفمان نشاندہی کرتے ہیں کہ دونوں ممالک نے اپنے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے حریف ملک کے طیاروں کو مار گرانے کے دعوے بھی کیے ہیں، تاہم اس مضمون کی تصنیف تک ان کا کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا، ''جو چیز نمایاں ہے، وہ حریف ملک میں ملٹری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے دونوں طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے روایتی سسٹمز کا بڑے پیمانے پر استعمال ہے۔ ان کے اہداف میں دونوں ممالک کے دارالحکومت کے قریب واقع مقامات بھی شامل تھے۔‘‘اس کے علاوہ پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس نے پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا، جن میں تین جدید فرانسیسی رافال طیارے بھی شامل تھے۔
پاکستان کے مطابق یہ طیارے بھارتی حدود میں گرائے گئے تاہم نئی دہلی نے اب تک اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔اے ایف پی نے جب رافال طیارے بنانے والی کمپنی ڈاسو (Dassault) سے رابطہ کیا، تو اس کی جانب سے اس مضمون کی اشاعت تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا۔ تاہم اے ایف پی کی رپورٹ میں یورپی عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے کم از کم ایک رافال طیارہ تو مار گرایا ہو گا، لیکن ایسا ہونے کے امکانات بہت کم ہیں کہ بھارت کے تین رافال طیارے تباہ کر دیے گئے ہوں۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ رافال طیارے کو چینی میزائل PL-15E کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور اس کا ملبہ بھارتی ریاستی حدود کے اندر ملا۔
م ا / م م (اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اے ایف پی بھارت کے
پڑھیں:
چین بھی بھارت کیخلاف میدان میں آگیا، جے 10 سی طیاروں پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویریں آویزاں
بیجنگ(اوصاف نیوز) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر چسپاں کردیں
چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں تین رافیل، دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔
یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے گرادیئے تھے۔
پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں کی مدد سے بھارت کے جدید طیارے رافیل گرا کر بھارت کا غرور و تکبر خاک میں ملادیا تھا۔
چین کا بھی بھارت کو کرارا جواب،اروناچل پردیش کے 30 مقامات پر قبضہ مکمل ، نام تبدیل