پاک بھارت جنگ بندی کروانے پر زندگی میں سب سے زیادہ سراہا گیا، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاک بھارت جنگ بندی کروانے پر زندگی میں سب سے زیادہ سراہا گیا، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امورمیں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا، وہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے۔
امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اچھے تعلقات ہونے کے باوجود امریکا اس ملک سے زیادہ تجارت نہیں کرتا، پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی، پاکستان کوامریکا نظرانداز نہیں کرسکتا کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد امریکا کے ساتھ تجارت کرنا چاہتا ہے، پاکستانی ذہین لوگ ہیں جو حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں، مجھے حیرت ہے کہ قریبی اتحادی ہونے کے باوجود امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت کیوں نہیں بڑھائی؟۔
امریکی صدر نے پاک بھارت تنازع اورجنگ بندی پرکھل کربات کی اور کہا کہ پاکستان اور بھارت چھوٹے ملک نہیں بلکہ بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی حد سے زیادہ بڑھ رہی تھی اور ایٹمی جنگ چھڑنے والی تھی، دونوں ایک دوسرے سے سخت ناراض تھے، ادلے کا بدلہ چل رہا تھا، یہ لڑائی مسلسل بڑھ رہی تھی اور میزائلوں سے زیادہ حملے کیے جارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے پر زیادہ سے زیادہ قوت سے حملہ آور ہورہے تھے اور مرحلہ وہ آنا تھا کہ بات نیوکلیئر ہتھیاروں تک جا پہنچتی۔
امریکی صدر نے کہا کہ بہت سی وجوہات کے سبب نیوکلیئر جنگ کا تو لفظ ہی خطرناک ہے، یہ وہ بدنما ترین چیز ہے جو کبھی رونما ہوسکتی ہے۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی اورپاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے، کیوں کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
انہوں نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا بھی برملا اعتراف کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کیساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں: پاکستان بھارت کیساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں: پاکستان ٹرمپ کو بڑا دھچکا، امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی ملک بدری کا فیصلہ روک دیا بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے، رائٹرز میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف گریڈ 19کے آفیسر ذیشان نذیر کو گریڈ 20میں ترقی مل گئی،ڈرگ کنٹرولر تعینات پوپ لیو کی حلف برداری، وزیراعظم شہباز شریف کوشرکت کا دعوت نامہ وصولCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش
پاکستان نے امریکا کو بحیرہ عرب کے ساحل پر نیا پورٹ بنانے کی پیشکش کی ہے۔
برطانوی مالیاتی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشیروں نے امریکی حکام کو تجویز دی ہے کہ امریکی سرمایہ کار بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ٹرمینل تعمیر اور آپریٹ کریں تاکہ پاکستان کی اہم معدنیات تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فیلڈ مارشل بہت اہم شخصیت ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جنرل عاصم منیر کی پھر تعریف
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پیشکش اس وقت سامنے آئی جب وزیراعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو زراعت، ٹیکنالوجی، توانائی اور مائننگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ امریکی فوجی اڈوں کے لیے نہیں بلکہ صرف تجارتی مقاصد کے لیے ہے۔ اس کا مقصد ترقیاتی سرمایہ کاری کے ذریعے پسنی پورٹ کو معدنی وسائل سے مالا مال مغربی صوبوں سے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘
تاہم رائٹرز کے مطابق اس خبر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ امریکی محکمہ خارجہ، وائٹ ہاؤس اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ پاکستانی فوج کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف پاکستان پسنی پورٹ ٹرمپ شہباز شریف عاصم منیر