وزیراعظم سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات، ‘اپنے دفاع میں پاکستان کا ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا’
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آ باد:
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی مضبوط خواہش کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اپنے دفاع میں ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلا اشتعال جارحیت کے سامنے انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں پاکستان کا ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔
وزیراعظم نے ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی مضبوط خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
انہوں نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے اپنی نیک خواہشات اور پاک-برطانیہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے جنگ بندی مفاہمت پر وزیراعظم کو مبارک باد دی اور کہا کہ برطانیہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار کرتا رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برطانیہ کے کے لیے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔(جاری ہے)
دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔\932