پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم ہوگیا، دفتر خارجہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جبکہ برطانیہ کی نمائندگی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے کررہے ہیں، دونوں وزرائے خارجہ اپنے اپنے اعلی سطحی وفود کی قیادت کر رہے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے دفتر خارجہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، تعلیم، سرمایہ کاری کے امور زیر غور آئے۔ دونوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرضلعی عدلیہ کی آزادی اور سلامتی منصفانہ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے،چیف جسٹس ضلعی عدلیہ کی آزادی اور سلامتی منصفانہ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے،چیف جسٹس پاکستان میں سیاسی سیز فائر ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے، بیرسٹر گوہر پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، سیکیورٹی ذرائع اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں، جسٹس اعجاز اسحٰق پاکستان اروناچل پردیش کے معاملے پر چین کی حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا، اسلامی قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور کے درمیان کرنے کے
پڑھیں:
جاپان کے اعلیٰ تجارتی مذاکرات کار کی امریکی وزیر تجارت سے گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے اقتصادی وزیر اکازاوا ریوسئے نے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے تقریباً 20 منٹ تک فون پر بات کی،جس میں امریکی محصول اقدامات کے حوالے سے ایک دوسرے کے موقف کی تصدیق کی گئی،جبکہ تجارتی توسیع، غیر محصولاتی اقدامات اور اقتصادی سلامتی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں عہدے داروںنے جمعہ کے روز واشنگٹن میں ملاقات بھی کی تھی،جس میں باہمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔