پوپ لیو کی حلف برداری، وزیراعظم شہباز شریف کوشرکت کا دعوت نامہ وصول
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پوپ لیو کی حلف برداری، وزیراعظم شہباز شریف کوشرکت کا دعوت نامہ وصول WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پوپ لیو چہار دہم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی اور وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا کو حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے نامزد کردیا۔کھئیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
کھئیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی اور وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا آج ویٹی کن سٹی روانہ ہونگے۔پوپ لیو کی تقریب حلف برداری 18 مئی کو ویٹی کن سٹی میں ہوگی،پوپ لیو دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے سربراہ بننے والے 267 پوپ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک،بھارت کشیدگی کے باوجود افغان تجارتی سامان کے ٹرک واہگہ کے راستے بھارت روانہ پاک،بھارت کشیدگی کے باوجود افغان تجارتی سامان کے ٹرک واہگہ کے راستے بھارت روانہ دشمن جنوبی ایشیا میں خود کو تھانیدار سمجھتا تھا، حکمت عملی سے دشمن کے ہوش اڑ گئے، وزیراعظم یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا شاندار فلائی پاسٹ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا نکاح جرم قرار، قومی اسمبلی سے بل منظور نئے مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر، اہم اجلاس طلب بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں دھکیل دیا؟ اقوام متحدہ کا چونکا دینے والا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حلف برداری شہباز شریف پوپ لیو کی
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔