پوپ لیو کی تقریبِِ حلف برداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دعوت نامہ موصول
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پوپ لیو چہار دہم—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پوپ لیو چہار دہم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی اور وزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا روم جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزراء اٹلی میں حکومت پاکستان کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کھئیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا آج روم کے لیے روانہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میاں شہباز شریف کی تمام جماعتوں کو میثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت
وفاقی دارالحکومت کے جناح سپورٹس گراؤنڈ میں 78ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے ،10 مئی کو پاکستانی ایک نئی قوم بن کر سامنے آئے، بھارت نے جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر ہم پر حملہ کیا، بھارت کو اپنی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت کے جناح سپورٹس گراؤنڈ میں 78ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کو آج یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کے دن کی طویل تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف آزادی کی نہیں 2 قومی نظریے کی جنگ تھی، اس عظیم دن پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظمؒ، علامہ اقبالؒ سمیت تحریک پاکستان کے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے ،10 مئی کو پاکستانی ایک نئی قوم بن کر سامنے آئے، بھارت نے جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر ہم پر حملہ کیا، بھارت کو اپنی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں بہترین حکمت عملی اپنائی، معرکہ حق کے 4 دن کے اندر پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا تھا، بھارت کی آنے والی نسلیں اِس شکست کو یاد رکھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح میں دوست ممالک کا بھی کردار ہے، چین، ترکیہ اور سعودی عرب نے جنگ کے دوران ہمارے موقف کی کھل کر تائید کی، جنگ بندی میں ٹھوس اور مثبت قرار ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں، میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ ٹرمپ فلسطین اور کشمیر کا بھی مسئلہ حل کرائیں گے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے، پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں، تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کےعظیم دن پر تمام جماعتوں کو میثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ کا نہیں۔