فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ ترکیہ میں کیوں کی؟ بھارتی میڈیا 5 سال پہلے بننے والی فلم کو لے کر سیخ پا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پاک بھارت کشیدگی کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں، اور اس بار وجہ بنی 5 سال قبل ترکیہ کی خاتونِ اول امینہ اردوان کے ساتھ ان کی ملاقات اور فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ترکیہ میں شوٹنگ ۔
بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے پاکستان کا ساتھ دینے پر’Ban Turkey‘ کا ہیش ٹیگ چلادیا اور کہا کہ فلم لال سنگھ چڈھا اس لیے فلاپ ہوئی کیونکہ اُس کی شوٹنگ ترکیہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے فلم اسٹار عامر خان پر بھی ترکیہ کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگا دیا۔
انہوں نے عامر خان پر سوال اٹھایا کہ کیا آپ نے 2020 میں اردوان سے سبسڈی حاصل کی تھی۔ اور کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ ترکیہ میں کی تھی۔ ارنب گوسوامی نے کہا کہ آپ جانتے تھے کہ وہ بھارت مخالف ہیں پھر بھی آپ نے ایسا کیوں کیا؟
ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ ترکیہ کو فلموں یں شامل کر کے انہیں فائدہ پہنچا رہا ہے اور اسے ایسا کرنا بند کر دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ خاتونِ اول امینہ اردوان کے ساتھ تصاویر بنواتے وقت بہت خوشی محسوس کر رہے تھے جیسے ایک اسٹیٹس مین کی ایک اسٹیٹس مین سے ملاقات ہو رہی ہے۔
#BanTurkey | Roaring anger on the ground against Turkey
On the Nation's Sharpest Opinion, Arnab fires straight facts and pincer questions, answers of which #TheNationWantsToKnow .
— Republic (@republic) May 14, 2025
ارنب گوسوامی نے نہ صرف عامر خان بلکہ بالی ووڈ کے دیگر ستاروں پر بھی سوالات اٹھائے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کا رویہ سنجیدہ نہیں تھا۔ انہوں نے سلمان خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیز فائر کی ٹوئٹ کی، کیا اس سے پہلے وہ اس صورتحال پر کچھ بولے۔
عمران صدیقی نے کہا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا کہ مسلمان جو پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں، اپنی باقی زندگی بھارت سے وفاداری ثابت کرنے میں گزار دیں گے۔
Muslims who are opposing Pakistan will spend rest of the their lives proving Loyality to India: Quaid pic.twitter.com/ZVc2JuOiGh
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) May 15, 2025
واضح رہے کہ عامر خان 2020 میں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کے لیے ترکیہ گئے تھے، جہاں اُن کی ملاقات ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ امینہ اردوان سے ہوئی۔ اب جب حال ہی میں پاک-بھارت کشیدگی اپنے عروج پر پہنچی تو ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کی جس سے بھارتی عوام ناراض ہو گئے اور بائیکاٹ ترکیہ کا ٹرینڈ چلانے لگے۔
بھارت میں ترک ایئرلائنز کے بائیکاٹ کی مہم پہلے ہی جاری ہے، سوشل میڈیا پر بھارتی عوام آئندہ سیروسیاحت کیلئے ترکیہ نہ جانے کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں، اور اب عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ بھی اس بائیکاٹ مہم کی لہر کی زد میں آگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارنب گوسوامی بالی ووڈ سلمان خان عامر خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارنب گوسوامی بالی ووڈ ارنب گوسوامی ترکیہ میں کی شوٹنگ بالی ووڈ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی یومِ آزادی کی تقریب بدشگونی کی علامت بن گئی
بھارت میں یومِ آزادی کی ایک اہم سرکاری تقریب اُس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے قومی پرچم (ترنگا) کی پرچم کشائی کے دوران غلطی سے ترنگاگر گیا ۔ یہ واقعہ نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں اعلیٰ حکام، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تقریب کے دوران جیسے ہی امیت شاہ نے ترنگا لہرانے کے لیے رسی کھینچی، تو ترنگا بلند ہونے کے بجائے اچانک زمین پر گر گیا ۔ لمحہ بھر کے لیے تقریب میں خاموشی چھا گئی، اور شرکاء حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔ بعد ازاں پرچم کو دوبارہ سنبھالا گیا اور تقریب کو مکمل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل
یہ واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین کی جانب سے مخلوط ردِعمل سامنے آئے۔
کئی افراد نے اسے یومِ آزادی جیسے اہم دن پر بدشگونی قرار دیا۔
کچھ صارفین نے اسے “موجودہ حکومت کی غیر سنجیدگی” سے جوڑاجبکہ دیگر نے اس پرچم گرنے کے عمل کو “قومی وقار سے جُڑا حساس لمحہ” قرار دیتے ہوئے ذمہ داری اور احتیاط کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ بھارت ہر سال 15 اگست کو یومِ آزادی مناتا ہے، جس موقع پر ملک بھر میں ترنگالہرانے، تقاریر اور حب الوطنی کے مظاہرے کیے جاتے ہیں۔