مصر: پاکستانی سفارتخانے میں یومِ تشکر کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
سفیر پاکستان برائے مصر عامر شوکت—فائل فوٹو
مصر میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔
قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق چانسیری میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اور قومی پرچم لہرایا گیا۔
سفارتخانۂ پاکستان کے مطابق سفیرِ پاکستان عامر شوکت نے قومی اتحاد اور مسلح افواج کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سفارت خانے کے مطابق اس موقع پر معرکۂ حق میں عوام اور فوج کی یکجہتی کو سراہا گیا، پاکستانی سفیر نے بھارتی جارحیت کے خلاف قوم کے متحد مؤقف کو اجاگر کیا۔
سفارتخانہ پاکستان قاہرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، جس نے ہمسایہ ملک کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیرقانونی راستے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، ملزمان نے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی حاصل کیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پاکستانی دستاویزات پر انہوں نے سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا تھا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔